سوال : ہمارے یہاں مسجد میں ایئر کندیشن لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے ہم مسجد کے اندر اور برآمدے کے بیچ کے دروازے کو بند کر دیتے ہیں کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ دروازہ بند کرنے سے باہر برآمدے والوں کی نماز نہیں ہوتی، جبکہ وہاں امام صاحب کی آواز صاف طور سے بنا کسی دقت کے پہنچ رہی ہے، کیا صرف دروازہ بند کرنے کی وجہ سے باہر والوں کی نماز میں کوئی فرق آئےگا؟ جبکہ اندر اور برآمدے کی صف ایک دوسرے سے متصل ہے، بیچ میں صرف دروازہ ہے۔
مسجد کے دروازے بند کر دینے سے برآمدے میں کھڑے نمازیوں کی نماز میں فرق نہیں آتا، بشرطیکہ اتصالِ صفوف ہو۔
فی الھندیۃ: و فناء المسجد لہ حکم المسجد، حتیٰ لو قام فی فناء المسجد و اقتدیٰ بالإمام، صح اقتداءہ و إن لم تکن الصفوف متصلۃ و لا المسجد ملآن۔اھـ( ۱/ ۱۰۹) واللہ اعلم باالصواب