امامت و جماعت

گرمی کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز ادا کرنا

فتوی نمبر :
12229
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / امامت و جماعت

گرمی کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز ادا کرنا

گرمی کی شدت کی وجہ سے مسجد کے ہال کی چھت پر باجماعت نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر گرمی اتنی شدید ہو جو نماز میں خشوع سے مانع ہو اور گرمی سے بچاؤ کا کوئی انتظام نہ ہو تو مسجد کی چھت پر نماز پڑھنے کی بلا کراہت گنجائش ہے ہکذا فی کفایۃ المفتی، ورنہ مسجد کے اندرونی ہال کی خالی چھوڑ کر چھت پر نماز پڑھنے سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: الصعود على سطح كل مسجد مكروه، ولهذا إذا اشتد الحر يكره أن يصلوا بالجماعة فوقه إلا إذا ضاق المسجد فحينئذ لا يكره الصعود على سطحه للضرورة، كذا في الغرائب. (5/ 322)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد البصیر عزیز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 12229کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات