امامت و جماعت

کیا نمازیوں اور چپلوں کی نگرانی کرنے والا جماعت ترک کرسکتا ہے؟

فتوی نمبر :
25996
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / امامت و جماعت

کیا نمازیوں اور چپلوں کی نگرانی کرنے والا جماعت ترک کرسکتا ہے؟

زید مسجد،عبادت خانے کا خادم ہے، مسجدکے باہر چپل وغیرہ کی نگرانی پر مامور ہے، اسی طرح اس کے ساتھ سیکورٹی کمپنی کا پہرہ دار الگ سے راہ گیروں اور مسجدمیں آمدورفت کرنے والوں پر نگاہ رکھنے کےلیے مقررہے، تو کیا زید اور سکیورٹی گارڈ کے لئے مسجد کی جماعت ترک کرنے کی گنجائش ہے؟ جماعت ترک کرنے کا گناہ ان حضرات کو ہوگا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سکیورٹی گارڈ مسجد میں آمدورفت کرنے والوں کی نگرانی کی وجہ سے جماعت کی نماز کو ترک کرسکتا ہے، جبکہ خادم کو چاہئے کہ وہ فرض نماز جماعت کیساتھ ایسی جگہ ادا کرنے کا اہتمام کرے کہ ادائیگی فرض کے بعد اس کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں سہولت ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الدر المختار: (فتسن أو تجب) ثمرته تظهر في الإثم بتركها مرة (على الرجال العقلاء البالغين الأحرار القادرين على الصلاة بالجماعة من غير حرج)۔
وتحته في الشامية: (قوله من غير حرج) قيد لكونها سنة مؤكدة أو واجبة، فبالحرج يرتفع الإثم ويرخص في تركها ( ج ١ ص ٥٥٤)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 25996کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات