مفتی صاحب! ایک شرعی مسئلہ درپیش ہے، جس کے لئے آپ کی رہنمائی درکار ہے، میری بیٹی ایک مقامی اسکول میں شعبہ حفظ کی طالبہ ہے، روزانہ سبق یاد کرنے کے لئے ملتا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ حیض کے دوران میں بذریعہ کمپیوٹر یا موبائل قرآن پڑھا جاسکتا ہے کہ نہیں؟
حیض کے دوران قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا، چاہے موبائل یا کمپیوٹر کی سکرین پر ہو، یا قرآن پاک دیکھ کر ہو، ناجائز ہے،جس سے احتراز کرنا لازم ہے۔
کما فی جامع الترمذی : عن ابن عمر عن النبی صلی اللہ علیه وسلم قال: لاتقرأ الحائض ولا الجنب شیئا من القرآن (1/ 19)۔
وفی الدر المختار: (وقراءة قرآن) بقصده (ومسه) ولو مكتوبا بالفارسية في الأصح (وإلا بغلافه) المنفصل كما مر اھ(1/ 292)۔
وفی رد المحتار: تحت(قوله وقراءة قرآن) أي ولو دون آية من المركبات لا المفردات؛ لأنه جوز للحائض المعلمة تعليمه كلمة كلمة كما قدمناه اھ (2/ 293)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0