خواتین کے مخصوص مسائل

منی ،مذی اور ودی میں فرق کیسے کیا جائے ؟ہر ایک کی پہچان کیا ہے؟

فتوی نمبر :
32775
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

منی ،مذی اور ودی میں فرق کیسے کیا جائے ؟ہر ایک کی پہچان کیا ہے؟

میرا سوال یہ ہے کہ عورت کیلئے یہ بات مشکل ہے کہ مذی، وَدی اور منی کے درمیان تمیز کرسکے، بعض عورتوں سے باقاعدہ مادہ خارج ہوتا ہے، کیسے عورت ان تینوں چیزوں کے درمیان تمیز کرسکتی ہے، اگر ایک عورت اپنی بیٹی کی رہنمائی کرنا چاہے تو کیسے کرے؟ برائے مہربانی تفصیل کے ساتھ جواب دیں، میں اس بارے میں بہت پریشان ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جاننا چاہئے کہ پیشاب کے علاوہ عورت کی شرم گاہ سے نکلنے والی رطوبت منی یا مذی یا ودی ہوتی ہے ان تینوں میں فرق یہ ہے کہ منی لذت سے شہوت کے ساتھ نکلتی ہے، اور عورت کی منی پتلی اور زرد رنگ کی ہوتی ہے اور مذی پتلی سفیدی مائل ہوتی ہے جو اپنے شوہر کے ساتھ بوس و کنار کے وقت نکلتی ہے اور وَدی اس سفید گاڑھے مادے کو کہتے ہیں جو پیشاب کے بعد یا ناقبل برداشت بوجھ اُٹھاتے وقت قطرے نکل آتے ہیں، اسی طرح ایک اور رطوبت کا بھی اخراج ہوتا ہے اس کو لیکوریا کہتے ہیں، ان کا حکم یہ ہے کہ لیکوریا، مذی اور ودی کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے جبکہ منی کے اخراج سے غسل لازم ہوجاتا ہے، اپنی اولاد کو ان احکامات کے متعلق آگاہ کرنے کیلئے بہشتی زیور مصنفہ مولانا اشرف علی تھانویؒ، کا مطالعہ مفید رہے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: (لا) عند (مذی أو ودی) بل الوضوء منه الخ وفی رد المحتار تحت قوله: (قوله لا عند مذی) أی لا یفرض الغسل عند خروج مذی (إلی قوله) (قوله أو ودی) بمهملة ساكنة ویاء مخنفة (الی قوله) ماء ثخین أبیض كدر یخرج عقب البول نهر. الخ (ج۱، ص۱۶۵)
وفیه ایضًا: (وفرض) الغسل (عند) خروج (منی) الخ وفی الشامیة تحت قوله (قوله منی) أی منی الخارج منه الخ (ج۱، ص۱۵۹)
وفی الفتاوی الهندیة: ومنی المرأة رقیق أصفر والمذی رقیق یضرب الی البیاض یبدو خروجه عند الملاعبة مع أهله بالشهوة (الی قوله) المذی ینقض الوضوء وكذا الودی الخ (ج۱، ص۱۰)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نعمان احمد دینپوری عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 32775کی تصدیق کریں
| | |
0     2595
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حالت حیض میں تسبیحات پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات