نماز جنازہ

نو مولود کی بغیر جنازہ کے تدفین کردینے پر شرعی حکم

فتوی نمبر :
3275
| تاریخ :
2007-02-07
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

نو مولود کی بغیر جنازہ کے تدفین کردینے پر شرعی حکم

السلام علیکم! محترم جناب مفتی صاحب
مسئلہ یہ ہے کہ میری خالہ زاد بہن کی ایک بچی وقت سے پہلے پیدا ہوگئی ، سات مہینے میں ایک دن باقی تھ ا، مگر وہ زندہ پیدا ہوئی، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ چونکہ اس بچی کے پھیپھڑے نہیں بنے ہیں، اس لۓ یہ زندہ نہیں بچے گی ، اس بچی کو ڈاکٹروں نے ہمیں نہیں دیا اور نہ ہم نے اُسے چھوا ، مگر ہم نے اُسے دور سے زندہ حالت میں دیکھا ، وہ آنکھیں کھول کر دیکھ رہی تھی، پھر ڈاکٹر نے اُسے اکسیجن میں روئی میں لپیٹ کر رکھ دیا ، اسی وجہ سے نہ اُسے اذان دی گئی نہ غسل دیا گیا ، وہ اس حالت میں ۲ دن زندہ رہ کر انتقال کر گئی ، تو ڈاکٹروں نے اُسے نہلا کر سفید کپڑے میں لپیٹ کر بہنوئی کو دے دیا ، بہنوئی نے اُسے بغیر نمازِ جنازہ کے ، سیدھے قبرستان لے جا کر دفن کر دیا کہ اس کو تو اذان ہی نہیں دی گئی تھی۔
اب ہمیں کچھ علماءِ کرام نے بتایا کہ یہ غلط ہوا ہے ، اُس کو نمازِ جنازہ دینی چاہیۓ تھی ، اب نہیں دی تو اس کا کفارہ ادا کرو ، ورنہ اس بچی کےوالدین گناہ گار ہونگے ، ہمیں اس مسئلے کا حل بتائیں کہ اس کا کیا کفارہ ہے ؟ بہت مہربانی ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور نومولود کے ساتھ جو کچھ ہوا (یعنی اس کے کان میں اذان نہ دینا اور اُسے نہلا کر اس پر نمازِ جنازہ وغیرہ نہ پڑھنا) یہ سب غلط ہوا ، اس کی وجہ سےبچے کے والدین اور دیگر رشتہ دار جنہیں اس کی پیدائش کا علم ہو گیا تھا ، وہ سب گناہ گار ہیں ، اب اگر اُسے دفن کیے اتنا وقت ہوا ہو کہ وہ ابھی تک گلی سڑی نہ ہو ، تو اس کی قبر پر نمازِ جنازہ پڑھی جائے ، ورنہ یہ سب لوگ اپنی اس ناجائز حرکت پر ندامت کے ساتھ بصدقِ دل توبہ و استغفار کریں ، اور آئندہ کے لۓ ایسے امور سے مکمل احتراز کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية : و لو دفن الميت قبل الصلاة أو قبل الغسل فإنه يصلى على قبره إلى ثلاثة أيام ، و الصحيح أن هذا ليس بتقدير لازم بل يصلى عليه ما لم يعلم أنه قد تمزق ، كذا في السراجية اھ (1/ 165)۔
و فی الدر المختار : (و إن دفن) و أهيل عليه التراب (بغير صلاة) أو بها بلا غسل أو ممن لا ولاية له (صلي على قبره) استحسانا (ما لم يغلب على الظن تفسخه) من غير تقدير هو الأصح . (2/ 224)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 3275کی تصدیق کریں
0     970
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات