میں یہاں عمرہ کے لۓ آئی ہوں یکم جنوری کو ، پورے دس دن کے لۓ ، جس میں سے ۴ راتیں مدینہ اور ۵ راتیں مکہ میں ٹھہرنا ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ جس دن میں آئی ہوں ، مجھے حیض شروع ہو گئے ، شادی سے پہلے اس کی مدت ۵ دن ہوتی تھی ، لیکن اب ۶ دن ہو کر بھی جاری ہے ، اس کو روکنے کے لۓ شروع میں دو دن دوائیاں بھی کھائیں ، لیکن بند نہیں ہوئے ، بلکہ مزید بڑھ گئے ، یہاں یہ بات میں بتاتی چلوں کہ میری بچی ستمبر میں پیدا ہوئی ، اس کے بعد ۳ مہینے تک نہیں ہوئے اور اب شروع ہوئے ، تو کیا یہ حیض ہے یا استحاضہ میں آئےگا ؟ کیا میں عادت کے دن نکال کر ، غسل کرکے عمرہ ادا کرسکتی ہوں ؟ اور حرم میں نماز پڑھ سکتی ہوں؟
اگر حیض عادت سے بڑھ کر دس دنوں سے بھی تجاوز کرے ، تو اس صورت میں عادت سے زائد آنے والا خون استحاضہ شمار ہوگا ، جبکہ سائلہ دورانِ حیض مسجد میں داخل نہیں ہو سکتی اور طواف بھی نہیں کر سکتی ، البتہ جب پاک ہو جائے تو طواف اور سعی کر کے عمرہ مکمل کر سکتی ہے۔
فی حاشية ابن عابدين : تحت (قوله أو قبله) أي و قبل الأكثر و زاد على العادة . قال في البحر : و قيد بكونه زاد على الأكثر ؛ لأنه لو زاد على العادة و لم يزد على الأكثر فالكل حيض اتفاقا بشرط أن يكون بعده طهر صحيح اھ (1/ 300)۔
وفیها أیضاً : تحت (قوله إن وليه طهر تام) قال في البحر : و إنما قيدنا به ؛ لأنها لو كانت عادتها خمسة أيام مثلا من أول كل شهر فرأت ستة أيام ، فإن السادس حيض أيضا ، فإن طهرت بعد ذلك أربعة عشر يوما ثم رأت الدم فإنها ترد إلى عادتها و هي خمسة و اليوم السادس استحاضة ، فتقضي ما تركت فيه من الصلاة ، كذا في السراج . اهـ (1/ 301)۔
و فی الدر المختار : (و) يمنع حل (دخول مسجد و) حل (الطواف) و لو بعد دخولها المسجد و شروعها فيه اھ (1/ 291)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0