کیا مسواک صرف پیلو کے درخت کا ہی استعمال کرنا ضروری ہے یا زیتون کےدرخت یا نیم کے درخت کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، کیا مجھے ثواب ملےگا اگر میں زیتون یا نیم کے درخت کا مسواک استعمال کروں؟
نیم ، زیتون یا کسی اور درخت کے مسواک کو استعمال کرنا بھی جائز ہے اور اس سے مسواک کا ثواب بھی ملےگا البتہ احادیث مبارکہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضور ﷺ پیلو کے درخت کا مسواک استعمال فرمایا کرتے تھے اس لیے پیلو کے درخت کا مسواک استعمال اولیٰ اور بہتر ہے۔
وینبغی أن یستاک بسواک من أراک، ففی التلخیص: عن ابن مسعودؓ قال کنت اجتنی لرسول ﷺ سواکا من أراک، ورواہ ابو یعلیٰ الموصلی فی مسنده اأخرجه اب حبان فی صحیحه والطبرانی أیضا، وصححه الضیاء فی احکامه و في مجمع الزاوئد، عن ابی خیرة الصباحی، قال کنت فی الوفد الذی أتوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فزودنا الاراک نستاک به اھ (۱/ ۳۲)۔
شرح السنة للبغوي: قال الإمام رضي الله عنه: والسواك مستحب في عموم الأحوال، (إلی قوله) ولا بأس أن يستاك بسواك الغير. (1/ 397)
فتنہ کے زما نہ میں نیک عمل پر پچاس صحابہ کرام کے بقدر ثواب ملنے پر اعتراض کا جواب
یونیکوڈ سنت رسول ﷺ 0