سنت رسول ﷺ

’’سنت‘‘ سے مراد

فتوی نمبر :
10267
| تاریخ :
2020-10-26
آداب / آداب زندگی / سنت رسول ﷺ

’’سنت‘‘ سے مراد

(۱) میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ سنت کیا ہے؟ ہم جو سیکھتے تھے وہ یہ تھا کہ جو کچھ نبیﷺ نے اپنی زندگی میں کیا ہے وہ سنت ہے، اس معاملے میں میرا ذہن تشویش میں پڑگیاہے، میرے ناقص فہم کے مطابق ہر وہ چیز جو آپﷺ کے ذریعے سے بتلائی گئی ہے وہ سنت ہونی چاہیے، مثلاً امّی ہونا یہ سنت نہیں ہے، اسی طرح بچپن میں بکریوں کا چرواہا ہونا (بکریاں چرانا) یہ سنت نہیں ہے، اسی طرح کھجوروں کا کھانا سنت نہیں ہے، جیساکہ اس وقت سب لوگ اسی طرح کرتے تھے، اسی طرح ہاتھ سے کھانے میں بھی یہی معاملہ ہے میری سمجھ کے مطابق نبیﷺ نے کبھی ہاتھ کو استعمال کرنے کو بطورِ سنت نہیں کہا، بلکہ سنت یہ معلوم ہوتاہے کہ کھانے میں دایاں ہاتھ استعمال کرنا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ نے میرا نقطہ سمجھ لیا ہوگا، مہربانی کرکے وضاحت کیجیے۔
(۲) دوسرا سوال یہ کہ کیا نومولود بچوں کے بالوں کا استرا لگوانا اور اذان کہنا سنت ہے؟ اور ان کی احادیث صحیح ہیں، کیونکہ مجھے ایک عالم نے بتایا کہ یہ تمام احادیث ضعیف ہیں، مہربانی کرکے رہنمائی کردیجیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱)۔ سائل نے جو امور ذکر کیے ہیں، یہ سننِ عادیہ یعنی عادت کے طور وطریق کہلاتے ہیں، البتہ اُمّی ہونا خلقی صفت ہے اُسے سنت قرار نہیں دیا جاسکتا، جبکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے کسی مکتب میں بیٹھ کر کسی استاذ سے تعلیم حاصل نہیں کی، یہ مطلب نہیں کہ (نعوذباللہ) آپ جاہل تھے، بلکہ کسی مکتب میں نہ پڑھنے کے باوجود آپ ’’اعلم الناس‘‘ تھے اور حصولِ علم آپ کی سنت ہے، باقی دائیں ہاتھ سے کھانا مسنون کے معاملہ میں سائل نے جو بات سمجھی ہے وہ شرعاً بھی درست ہے۔
(۲)۔ نومولود بچوں کے بالوں کا سترا لگوانا اور کان میں اذان کہنا مسنون اور صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ جن میں سےچند درج ذیل ہیں:
وفي مشکاۃ المصابیح: عن سلمان بن عامر الضبي قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «مع الغلام عقيقة فأهريقوا عنه دما وأميطوا عنه الأذى» . رواه البخاري اھ (ص:۳۶۲)۔
وفیه ٲیضا: عن الحسن عن سمرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الغلام مرتهن بعقيقته تذبح عنه يوم السابع ويسمى ويحلق رأسه» . رواه أحمد والترمذي وأبو داود والنسائي اھ (ص،۳۶۲)۔
وفیه ٲیضا: عن أبي رافع قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم أذن في أذن الحسن ابن علي حين ولدته فاطمة بالصلاة. رواه الترمذي وأبو داود. وقال الترمذي: هذا حيث حسن صحيح اھ (ص:۳۶۳) واللہ أعلم بالصواب!

مأخَذُ الفَتوی

ففي الفتاوی الشامية: تحت (قوله كترك سنة الزوائد) هي السنن الغير المؤكدة؛ كسيره - عليه الصلاة والسلام - في لباسه وقيامه وقعوده وترجله وتنعله، ويقابلها سنن الهدي التي هي من أعلام الدين كالأذان والجماعة اھ (۱/۴۷۷)۔
وفي مشکاة المصابیح: عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا أكل أحدكم فليأكل بيمينه وإذا شرب فليشرب بيمينه» . رواه مسلم اھ (ص:۳۶۳)۔
وفیه ٲیضا: وعن كعب بن مالك قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يأكل بثلاثة أصابع ويلعق يده قبل أن يمسحها. رواه مسلم اھ (ص:۳۶۳)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حامد عمر دراز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10267کی تصدیق کریں
0     1153
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اسلام اور سائنس کے مطابق صبح نہار منہ پانی پینا

    یونیکوڈ   اسکین   سنت رسول ﷺ 0
  • سواری وغیرہ پر بیٹھ کر گھر سے نکلنے اور داخل ہونے میں سنت طریقہ کیا ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سنت رسول ﷺ 0
  • گناہ کی وجہ سے تکبیر اولی کا چھوٹ جانا

    یونیکوڈ   اسکین   سنت رسول ﷺ 0
  • جمائی آتے وقت کونسا ہاتھ منہ پر رکھا جاۓ

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 3
  • سنت کے مطابق بال رکھنے کا مقدار

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • مہمان کو رخصت کرتے وقت ’’خدا حافظ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • سر پرٹوپی پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 3
  • تعزیت کا سنت طریقہ

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • ’’سنت‘‘ سے مراد

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • ’’ایک سنت کو زندہ کرنے پر سو شہیدوں کا ثواب ملتا ہے‘‘ اس حدیث کا درست مطلب

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 2
  • زیرِ ناف بالوں کی صفائی کا طریقہ اور حدود

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 2
  • سرمہ لگانا مستقل سنت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 1
  • استاد کی بدعا کو ہر ناکامی کی وجہ سمجھنا

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • داڑھی کانٹے پر اگر بیوی شوہر کی تعریف کرے تو کیا وہ کافر ہو جاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • نام کے علاوہ کوئی کنیت رکھنا

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • کیا ہمیشہ سب چھوٹوں کو بڑوں کو سلام کرنا چاہیے؟

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • زیر ناف بال صاف کرنے کا طریقہ اور حدود

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • سنت کا لغوی واصطلاحی معنی اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • نبیﷺ کی پسندیدہ عطر کونسی تھی؟

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • کیا داڑھی رکھنا تمام نبیوں کی سنت ہے؟

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • عمامہ کی شرعی حیثیت اور اس کا مسنون مقداراور رنگ کا بیان

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • داڑھی رکھنے اور کاٹنے سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • داڑھی رکھنے کی شرعی حد کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 1
  • فتنہ کے زما نہ میں نیک عمل پر پچاس صحابہ کرام کے بقدر ثواب ملنے پر اعتراض کا جواب

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • شاہ زل نام رکھنا کیساہے

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
Related Topics متعلقه موضوعات