(+92) 0317 1118263

سنت رسول ﷺ

تعزیت کا سنت طریقہ

فتوی نمبر :
59039
| تاریخ :
2002-02-20

تعزیت کا سنت طریقہ

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تعزیت کا سنت طریقہ کیا ہے ؟ دریاں بچھاکر بیٹھنا کیسا ہے؟ دعا کیلئے ہاتھ اُٹھانا فرض، واجب، سنت، مستحب، جائز، مکروہ، ناجائز ؟ کیا ہے؟ اور ہاتھ نہ اُٹھانے والے پر نکیر، اعتراض، طعنہ، جھگڑا کیسا ہے؟ بینوا بالبرہان توجروا عند الرحمن۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی میت کے عزیز و اقارب اور متعلقین کا اہلِ میت کے گھر آکر تعزیت کرنا بلاشبہ ایک مستحب امر ہے جو جائز اور درست ہے اور پھر دورانِ تعزیت دعائیہ اور مرحوم کی مغفرت کے کلمات بولتے وقت ہاتھوں کا اُٹھانا دعا کے آداب میں سے ہے اور یہ بھی جائز ہے۔
اور اسی طرح بطورِ تعزیت آنے والوں کی تعداد زیادہ ہو اور مرحوم کا گھر تنگ ہو تو کسی دوسرے گھر یا ایسے میدان اور گلی وغیرہ میں اس طرح کا انتظام کرنا کہ اس کی وجہ سے دوسروں کو تکلیف اور پریشانی نہ ہوتی ہو تو اس کی بھی گنجائش ہے۔
مگر یہ جو رواج ہے کہ گزرنے والوں کا رستہ وغیرہ روک کر گلیوں میں شامیانے اور ٹینٹ لگائے جانے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس میں جمع ہوکر بجائے تعزیت کے واہی تباہی کی باتیں ہوتی ہیں اور پھر جاتے وقت تعزیت کے نام پر دعا کی جاتی ہے اور اسے لازمی سمجھا جاتا ہے اور جو نہ کرے اسے حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ ایسے امور ہیں جن کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں ان سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

عن ابی موسیٰؓ قال لما فرغ النبی ﷺ من حنین بعث ابا عامرٍ علی جیش (إلی قولہ) فدعا بماء فتوضأ ثم رفع یدیہ فقال اللّٰہم اغفر لعبید ابی عامر ورایت بیاض ابطیہ۔ (بخاری: ج۲، ص۶۱۹)۔
وفی المرقاۃ: انَّ من أصر علی أمر مندوب وجعلہ عزمًا ولم یعمل بالرخصۃ فقد اصاب منہ الشیطان من الاضلال فکیف من اصر علی بدعۃ أو منکر۔ (ج۳، ص۳۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59039کی تصدیق کریں
0     339
متعلقه فتاوی
( view all )
اسلام اور سائنس کے مطابق صبح نہار منہ پانی پینا 26613 697 سواری وغیرہ پر بیٹھ کر گھر سے نکلنے اور داخل ہونے میں سنت طریقہ کیا ہے 31765 635 گناہ کی وجہ سے تکبیر اولی کا چھوٹ جانا 22044 449 نبی پاک ﷺ کا قرآن پاک کی تلاوت کا عام معمول کتنا تھا؟ 36225 519 تعزیت کا سنت طریقہ 59039 339 استاد کی بدعا کو ہر ناکامی کی وجہ سمجھنا/اصلاح 60431 329 سر پرٹوپی پہننے کا حکم 51217 428 سنت کے مطابق بال رکھنے کا مقدار 58086 488 ’’سنت‘‘ سے مراد 10267 376 مہمان کو رخصت کرتے وقت ’’خدا حافظ‘‘ کہنے کا حکم 60138 310 جمائی آتے وقت کونسا ہاتھ منہ پر رکھا جاۓ 59844 238 ’’ایک سنت کو زندہ کرنے پر سو شہیدوں کا ثواب ملتا ہے‘‘ اس حدیث کا درست مطلب 60220 1127 زیرِناف بالوں کی صفائی کے دوران اپنی شرمگاہ پر نظر پڑنا 3115 127 زیرِ ناف بال کاٹنے کی شرعی حدود 3181 143 زیرِ ناف بالوں کی صفائی کا طریقہ اور حدود 143 251 سرمہ لگانا مستقل سنت ہے یا نہیں؟ 65187 161 داڑھی کانٹے پر اگر بیوی شوہر کی تعریف کرے تو کیا وہ کافر ہو جاتی ہے ؟ 27443 142 داڑھی رکھنے کی شرعی حد کیا ہے؟ 70251 16