سنت رسول ﷺ

داڑھی رکھنے کی شرعی حد کیا ہے؟

فتوی نمبر :
70251
| تاریخ :
2024-01-10
آداب / آداب زندگی / سنت رسول ﷺ

داڑھی رکھنے کی شرعی حد کیا ہے؟

السلام علیکم ! اسلام میں داڑھی کی کم سے کم حد کتنی ہے ؟ کتنی داڑھی رکھنا فرض ہے اور کتنی رکھنا سنت ہے ؟ داڑھی کتنی ہونا لازمی ہے کہ جس سے انسان گنہگار نہ ہوگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کنپٹی کے پاس جہاں سے جبڑے کی سخت ہڈی شروع ہوتی ہے ، یہاں سے داڑھی کی ابتداء ہوتی ہے، اور تمام جبڑا داڑھی کی حد ہے ، جبکہ لمبائی کے اعتبار سے داڑھی کا ایک قبضہ ایک ( مشت ) ہونا ضروری ہے اور اس سے کم کرنا ناجائز اور حرام ہے ، البتہ جو بال ایک مشت سے زائد ہوں تو ایک مشت کی حد تک اسے کاٹ سکتے ہیں یہی معمول حضور ﷺ اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے منقول ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری : عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " خالفوا المشركين: وفروا اللحى، وأحفوا الشوارب " وكان ابن عمر: «إذا حج أو اعتمر قبض على لحيته، فما فضل أخذه» ( ج۲ ، ص۸۷۵ ، کتاب اللباس ، ط۔قدیمی )۔
و فی صحیح مسلم : عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَشْرٌ مِنَ الْفِطْرَةِ: قَصُّ الشَّارِبِ، وَإِعْفَاءُ اللِّحْيَةِ، وَالسِّوَاكُ، وَاسْتِنْشَاقُ الْمَاءِ، وَقَصُّ الْأَظْفَارِ ( ج۱ ، ص۲۲۳ ،کتاب الطھارۃ ، باب خصال الفطرۃ، ط۔بیروت )۔
و فی الدرالمختار : يحرم على الرجل قطع لحيته الخ ( ج۶ ، ص۴۰۷، کتاب الحظر والاباحۃ ، ط ۔ایم سعید )۔
و فیہ ایضاً : وأما الأخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة، ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد، وأخذ كلها فعل يهود الهند ومجوس الأعاجم فتح الخ۔ ( ج۲ ، ص۴۱۸ ، کتاب الصوم ،ط۔ایم سعید )۔
و فی الھندیۃ : ولا بأس أن يقبض على لحيته فإن زاد على قبضته منها شيء جزه الخ ۔ ( ج۵ ، ص۳۵۸ ، کتاب الکراھیۃ ، ط۔ماجدیہ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70251کی تصدیق کریں
1     1389
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اسلام اور سائنس کے مطابق صبح نہار منہ پانی پینا

    یونیکوڈ   اسکین   سنت رسول ﷺ 0
  • سواری وغیرہ پر بیٹھ کر گھر سے نکلنے اور داخل ہونے میں سنت طریقہ کیا ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   سنت رسول ﷺ 0
  • گناہ کی وجہ سے تکبیر اولی کا چھوٹ جانا

    یونیکوڈ   اسکین   سنت رسول ﷺ 0
  • جمائی آتے وقت کونسا ہاتھ منہ پر رکھا جاۓ

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 3
  • سنت کے مطابق بال رکھنے کا مقدار

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • مہمان کو رخصت کرتے وقت ’’خدا حافظ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • سر پرٹوپی پہننے کا حکم

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 3
  • تعزیت کا سنت طریقہ

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • ’’سنت‘‘ سے مراد

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • ’’ایک سنت کو زندہ کرنے پر سو شہیدوں کا ثواب ملتا ہے‘‘ اس حدیث کا درست مطلب

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 2
  • زیرِ ناف بالوں کی صفائی کا طریقہ اور حدود

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 2
  • سرمہ لگانا مستقل سنت ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 1
  • استاد کی بدعا کو ہر ناکامی کی وجہ سمجھنا

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • داڑھی کانٹے پر اگر بیوی شوہر کی تعریف کرے تو کیا وہ کافر ہو جاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • نام کے علاوہ کوئی کنیت رکھنا

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • کیا ہمیشہ سب چھوٹوں کو بڑوں کو سلام کرنا چاہیے؟

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • زیر ناف بال صاف کرنے کا طریقہ اور حدود

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • سنت کا لغوی واصطلاحی معنی اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • نبیﷺ کی پسندیدہ عطر کونسی تھی؟

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • کیا داڑھی رکھنا تمام نبیوں کی سنت ہے؟

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • عمامہ کی شرعی حیثیت اور اس کا مسنون مقداراور رنگ کا بیان

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • داڑھی رکھنے اور کاٹنے سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • داڑھی رکھنے کی شرعی حد کیا ہے؟

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 1
  • فتنہ کے زما نہ میں نیک عمل پر پچاس صحابہ کرام کے بقدر ثواب ملنے پر اعتراض کا جواب

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
  • شاہ زل نام رکھنا کیساہے

    یونیکوڈ   سنت رسول ﷺ 0
Related Topics متعلقه موضوعات