(+92) 0317 1118263

سنت رسول ﷺ

’’ایک سنت کو زندہ کرنے پر سو شہیدوں کا ثواب ملتا ہے‘‘ اس حدیث کا درست مطلب

فتوی نمبر :
60220
| تاریخ :
2008-12-01

’’ایک سنت کو زندہ کرنے پر سو شہیدوں کا ثواب ملتا ہے‘‘ اس حدیث کا درست مطلب

کیا فرماتے مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص کوئی سنت عمل کرے ، جیسا کہ مسواک کرنا یا مشورے وغیرہ ہم کرتے ہیں یا اسی طرح اور سنت جو ہمارے روزانہ کے معمولات ہیں تو کئی بار سننے میں آیا ہے کہ جو شخص ایک سنت کو زندہ کرے تو اس شخص کو سو (۱۰۰) شہیدوں کا اجر ملتا ہے اور شہید بھی وہ جو خاص اللہ تعالیٰ کے راستے میں کفار کے مقابلے میں اپنے خون میں لت پت ہو کر شہید ہوئے ہوں۔
تو عرض یہ ہے کہ جب روزانہ ایک سنت پر اتنا اونچا اجر ملتا ہے ، جو کہ مجاہد جا کر ، مشقت برداشت کرکے اگر نصیب میں ہو تو تب شہادت پاتا ہے، جبکہ یہاں روزانہ ایک سنت پر سو (۱۰۰) شہیدوں کا ثواب ملتا ہے ، تو دل میں وسوسہ آ تا ہے کہ جب اتنا زیادہ اجر یہاں ملتا ہے تو پھر شہادت پانے کے لیے اتنی مشقتوں کی کیا ضرورت ہے ؟ تو اس اشکال کو مکمل تفصیل سے حل فرما دیں تا کہ ہمارے دل میں جو شُبہ ہے وہ دور ہو جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس سے مراد وہ سنت عمل ہے ، جو لوگوں کے رواج سے ختم ہو چکا ہو اور اس کے مقابلہ میں جہالت عام ہو گئی ہو ، اب اگر کوئی شخص اس سنت عمل کو اختیار کرتا ہے تو بے دین اور جاہلوں کی طعن و تشنیع اور الزام تراشی وغیرہ کا مورد بنتا ہے،یہاں تک کہ وہ لوگوں کی باتیں سن سن کر بے چین ہو جاتا ہے ، مگر وہ سب کچھ برداشت کرتا ہے اور سنتِ رسول کو بھی اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑتا ،تو ایسے شخص کو اس سنت زندہ کرنے پر سو شہیدوں کا ثواب ملے گا، مگر حقیقی شہادت کا درجہ اور مقام بہت ہی بڑھ کر ہے ، جس کے حصول کی خود آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے بھی تمنا اور آرزو ظاہر فرمائی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی مرقاة المصابیح : و عن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله من تمسك أي عمل بسنتي عند فساد أمتي أي عند غلبة البدعة و الجهل و الفسق فيهم فله أجر مائة شهيد لما يلحقه من المشقة بالعمل بها و بإحيائها و تركهم لها كالشهيد المقاتل مع الكفار لإحياء الدين بل أكثر اھ( 1/423،422)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60220کی تصدیق کریں
0     1129
متعلقه فتاوی
( view all )
اسلام اور سائنس کے مطابق صبح نہار منہ پانی پینا 26613 697 سواری وغیرہ پر بیٹھ کر گھر سے نکلنے اور داخل ہونے میں سنت طریقہ کیا ہے 31765 636 گناہ کی وجہ سے تکبیر اولی کا چھوٹ جانا 22044 450 نبی پاک ﷺ کا قرآن پاک کی تلاوت کا عام معمول کتنا تھا؟ 36225 519 تعزیت کا سنت طریقہ 59039 339 استاد کی بدعا کو ہر ناکامی کی وجہ سمجھنا/اصلاح 60431 329 سر پرٹوپی پہننے کا حکم 51217 428 سنت کے مطابق بال رکھنے کا مقدار 58086 488 ’’سنت‘‘ سے مراد 10267 376 مہمان کو رخصت کرتے وقت ’’خدا حافظ‘‘ کہنے کا حکم 60138 310 جمائی آتے وقت کونسا ہاتھ منہ پر رکھا جاۓ 59844 238 ’’ایک سنت کو زندہ کرنے پر سو شہیدوں کا ثواب ملتا ہے‘‘ اس حدیث کا درست مطلب 60220 1129 زیرِناف بالوں کی صفائی کے دوران اپنی شرمگاہ پر نظر پڑنا 3115 127 زیرِ ناف بال کاٹنے کی شرعی حدود 3181 143 زیرِ ناف بالوں کی صفائی کا طریقہ اور حدود 143 251 سرمہ لگانا مستقل سنت ہے یا نہیں؟ 65187 161 داڑھی کانٹے پر اگر بیوی شوہر کی تعریف کرے تو کیا وہ کافر ہو جاتی ہے ؟ 27443 142 داڑھی رکھنے کی شرعی حد کیا ہے؟ 70251 19