(+92) 0317 1118263

سنت رسول ﷺ

اسلام اور سائنس کے مطابق صبح نہار منہ پانی پینا

فتوی نمبر :
26613
| تاریخ :

اسلام اور سائنس کے مطابق صبح نہار منہ پانی پینا

صبح نہار منہ پانی پینا کیسا ہے؟ سائنس کے مطابق پانی پینا درست ہے اور سنت کے مطابق منع ہے، مہربانی کرکے راہنمائی کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بعض احادیث مبارکہ میں نہار منہ پانی پینے کی صورت میں طاقت میں کمی کا تذکرہ ملتا ہے، مگر یہ معمول بنالینے کی صورت میں ہے، اس لئے اس کو بلا ضرورت معمول بنالینے سے احتراز چاہئے، تاہم کسی عارضہ کی وجہ سے ڈاکٹر حضرات اس کا مشورہ دیں یا کبھی کبھار پانی پینے کی ضرورت ہو تو اس میں حرج نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ عن النبی ﷺ قال: من کثر ضحکہ استخف بحقہ ومن شرب الماء علی الریق انتقصت قوتہ۔ (الطبرانی فی الأوسط، حدیث: ٨٢٩٣).
وفی زاد المعاد لابن القیم: وقال الشافعیؒ: وأربعة توھن البدن: کثرة الجماع، وکثرة الھم وکثرة شرب الماء علی الریق وکثرة أکل الحامض الخ۔ (ج٤، ص٣٧٥).
وفی مرقاۃ المفاتیح لملّا علی القاری: تحت (قولہ: من الأسودین) أی التمر والماء (إلٰی قولہ) إنما قالت ذلک لأن الری من الماء لما لم یکن یحصل لھم من دون الشبع من الطعام فإن أکثر الأمم لا سیما العرب یرون شرب الماء علی الریق بالغًا فی المضرة۔ الخ (ج٧، ص٢٧٠٦) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عطاء اللہ اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 26613کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
اسلام اور سائنس کے مطابق صبح نہار منہ پانی پینا 26613 697 سواری وغیرہ پر بیٹھ کر گھر سے نکلنے اور داخل ہونے میں سنت طریقہ کیا ہے 31765 635 گناہ کی وجہ سے تکبیر اولی کا چھوٹ جانا 22044 449 نبی پاک ﷺ کا قرآن پاک کی تلاوت کا عام معمول کتنا تھا؟ 36225 519 تعزیت کا سنت طریقہ 59039 338 استاد کی بدعا کو ہر ناکامی کی وجہ سمجھنا/اصلاح 60431 329 سر پرٹوپی پہننے کا حکم 51217 426 سنت کے مطابق بال رکھنے کا مقدار 58086 488 ’’سنت‘‘ سے مراد 10267 376 مہمان کو رخصت کرتے وقت ’’خدا حافظ‘‘ کہنے کا حکم 60138 310 جمائی آتے وقت کونسا ہاتھ منہ پر رکھا جاۓ 59844 237 ’’ایک سنت کو زندہ کرنے پر سو شہیدوں کا ثواب ملتا ہے‘‘ اس حدیث کا درست مطلب 60220 1127 زیرِناف بالوں کی صفائی کے دوران اپنی شرمگاہ پر نظر پڑنا 3115 127 زیرِ ناف بال کاٹنے کی شرعی حدود 3181 143 زیرِ ناف بالوں کی صفائی کا طریقہ اور حدود 143 251 سرمہ لگانا مستقل سنت ہے یا نہیں؟ 65187 161 داڑھی کانٹے پر اگر بیوی شوہر کی تعریف کرے تو کیا وہ کافر ہو جاتی ہے ؟ 27443 141 داڑھی رکھنے کی شرعی حد کیا ہے؟ 70251 14