(+92) 0317 1118263

سنت رسول ﷺ

سواری وغیرہ پر بیٹھ کر گھر سے نکلنے اور داخل ہونے میں سنت طریقہ کیا ہے

فتوی نمبر :
31765
| تاریخ :
2017-10-17

سواری وغیرہ پر بیٹھ کر گھر سے نکلنے اور داخل ہونے میں سنت طریقہ کیا ہے

مسئلہ: صبح گھر سے نکلتے وقت سنت طریقہ کار کے مطابق بایاں پاؤں نکال کر جانا چاہیے اور دعا پڑھنی چاہیے ، جبکہ گھر میں داخل ہوتے وقت دایاں پاؤں اور دعا پڑھنی چاہیے؟مگر میں اکثر اوقات موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر سے نکلتا ہوں ایسی صورت میں پاؤں زمین پر نہیں لگتے یا گھر میں داخل ہوتے وقت موٹر سائیکل ہی کے ساتھ اندر داخل ہوتا ہوں، مذکورہ سواری کو سامنے رکھتے ہوئے سنت کے مطابق گھر سے نکلنے اور داخل ہونے کا مکمل طریقہ کار تحریر فرما کر مشکور فرمائیں؟کیا نبی پاک ﷺ نے یا صحابہ کرام سواری کے ساتھ گھر سے باہر نکلے ہیں؟ ایسی کوئی حدیث یا واقعہ ملتا ہے؟ قرآن و مستند احادیث و فقہ کی روشنی میں فتویٰ سے راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

گھرسے نکلتے اور داخل ہوتے وقت دایاں پیر پہلے کریں یا بایاں پیر پہلے کریں دونوں درست ہیں، جبکہ موٹر سائیکل و غیرہ سواری پر سوار ہونے کی حالت میں نکلیں تو اسی حالت میں گھر سے نکلنے اور داخل ہونے کی دعا پڑھنی چاہیے اس سے سنت پوری ہوجائےگی۔

مأخَذُ الفَتوی

فی سنن ابن ماجۃ: عن أبی هريرة أن النبي صلى الله عليه و سلم كان إذا خرج من بيته قال ( بسم الله لاحول ولا قوة إلا بالله (ص:۲۷۷)۔
و فیہ ایضًا: أن ابن عمر أن النبی -صلى الله عليه وسلم- كان إذا سافر فرکب راحلتہ کبر ثلاثا ثم قال (سبحان الذى سخر لنا هذا وما كنا له مقرنين وإنا إلى ربنا لمنقلبون) (۲/ ۱۸۲)۔ و اللہ أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وقاص احمدمشتاق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 31765کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
اسلام اور سائنس کے مطابق صبح نہار منہ پانی پینا 26613 634 سواری وغیرہ پر بیٹھ کر گھر سے نکلنے اور داخل ہونے میں سنت طریقہ کیا ہے 31765 591 گناہ کی وجہ سے تکبیر اولی کا چھوٹ جانا 22044 402 نبی پاک ﷺ کا قرآن پاک کی تلاوت کا عام معمول کتنا تھا؟ 36225 476 تعزیت کا سنت طریقہ 59039 299 سر پرٹوپی پہننے کا حکم 51217 361 استاد کی بدعا کو ہر ناکامی کی وجہ سمجھنا/اصلاح 60431 305 سنت کے مطابق بال رکھنے کا مقدار 58086 429 ’’سنت‘‘ سے مراد 10267 333 مہمان کو رخصت کرتے وقت ’’خدا حافظ‘‘ کہنے کا حکم 60138 263 جمائی آتے وقت کونسا ہاتھ منہ پر رکھا جاۓ 59844 181 ’’ایک سنت کو زندہ کرنے پر سو شہیدوں کا ثواب ملتا ہے‘‘ اس حدیث کا درست مطلب 60220 925 زیرِناف بالوں کی صفائی کے دوران اپنی شرمگاہ پر نظر پڑنا 3115 75 زیرِ ناف بال کاٹنے کی شرعی حدود 3181 76 زیرِ ناف بالوں کی صفائی کا طریقہ اور حدود 143 136 سرمہ لگانا مستقل سنت ہے یا نہیں؟ 65187 94 داڑھی کانٹے پر اگر بیوی شوہر کی تعریف کرے تو کیا وہ کافر ہو جاتی ہے ؟ 27443 73