السلام علیکم!
میرا تعلق حنفی مسلک سے ہے ، مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ ہمارے علاقہ میں لائن کا جو پانی آتا ہے ، اس میں گٹر کے پانی کی بہت بدبو کی شکایت ہے اور ہم نے ٹینکی صاف کی ،تو کالی کالی گٹر کی مٹی بھی نکلی ، اور ہم نے وہ پانی پیا بھی نہیں ہے ، ہمیں یہ بتا دیں کہ اس پانی سے وضو اور غسل ہوجائے گا یا نہیں؟ پانی ابھی بھی ویسا ہی آ رہا ہے۔
مذکو رلائن کے پانی سے اگر واقعۃً نجاست کی بو آتی ہو یا اس کا رنگ یا ذائقہ بدل گیا ہو ، تو اس پانی کے نجس ہونے کی وجہ سے اس سے وضو ، غسل ، وغیرہ درست نہیں ، جتنی نمازیں اس پانی سے وضو کر کے پڑھی ہیں ، ان کا اعادہ کرنا اور جن کپڑوں اور برتنوں کو دھویا ہے ، ان کو پاک پانی سے پاک کرنا بھی لازم ہے۔
فی الدر المختار : (و بتغير أحد أوصافه) من لون أو طعم أو ريح (ينجس) الكثير و لو جاريا إجماعا ، أما القليل فينجس و إن لم يتغير خلافا لمالك اھ (1/ 185)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0