کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک لڑکی کو پانچ دن حیض آتا ہے،لیکن ایک مرتبہ پانچ دن حیض آیا پھر پاک ہوگئی،پھر دس یا گیارہ دن بعد پھر خون آیا تو اس نے حیض سمجھا پھر خون آنا بند ہوگیا پھر تین چار دن پاک رہی اس کے بعد پھر خون آگیا اس نے پھر نماز پڑھنا بند کردی پھر پانچ دن بعد کل پاک ہوگئی اور ابھی پاک ہی ہے،اب اگر پندرہ دن سے کم میں پھر خون آجائے تو کیا حکم ہوگا اور شروع سے لے کر اب تک کون سا خون حیض شمار ہوگا اور کون سا استحاضہ ؟ براہِ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
سوال میں مذکور لڑکی کو عادت کے مطابق جن پانچ ایام میں حیض کا خون آیا ہے، وہی حیض شمار ہوگا، جبکہ اس کے علاوہ آنے والا خون تمام استحاضہ کا خون ہے،جس میں معمول کے مطابق عبادات بجا لانا لازم ہے۔
کما فی رسالة ابن عابدین: والطہر الناقص) عن اقله (کالدم المتوالی) لانه طہر فاسد کما فی الھدایة (لایفصل بین الدمین بل یجعل الکل حیضاً ان لم یزد علی العشرۃ والا فالزائد علیھا (وعلیٰ العادۃ استحاضة) اھ (1/78)۔
وفی الدر المختار: (ودم استحاضة) حكمه (كرعاف دائم) وقتا كاملا (لا يمنع صوما وصلاة) ولو نفلا (وجماعا) لحديث «توضئي وصلي وإن قطر الدم على الحصير» اھ (1/295)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0