السلام علیکم امید ہے آپ سب اللہ کے فضل و کرم سے بخیریت ہوں گے جواب دینے کے لئے جزاک اللہ خیر ، اللہ تعالی سب کی اسلام کی خدمت قبول فرمائیں ، آمین۔
بیوی سے جھگڑے کے دوران انتہائی غصے اور مایوسی کے عالم میں اللہ اور اسلام کی شان میں گستاخی کے درج ذیل الفاظ کہے تھےکہ "اللہ میری تکلیف نہیں دیکھتا، سنتا،اندھا بہرا ہوگیا ہے، اللہ کی ذات اچھی نہیں ، اسلام کی تعلیمات ڈھونگ ہیں" کیا ان کلمات کے بولنے سے کافر ہوگیا، اور کیا نکاح ٹوٹ گیا؟
جی ہاں مذکورہ کلمات کہنے سے سائل کفر کا مرتکب ہوا ہے، اس پر لازم ہے کہ فوراً بصدق دل توبہ و استغفار کرکے تجدید ایمان اور تجدید نکاح کرے، اور آئندہ کے لئے ایسے کلمات کہنے سے اجتناب کرے۔
کما فی الھندیۃ: (ومنها ما يتعلق بذات الله تعالى وصفاته وغير ذلك) يكفر إذا وصف الله تعالى بما لا يليق به، أو سخر باسم من أسمائه، أو بأمر من أوامره، أو نكر وعده ووعيده، أو جعل له شريكا، أو ولدا، أو زوجة، أو نسبه إلى الجهل، أو العجز، أو النقص ويكفر بقوله يجوز أن يفعل الله تعالى فعلا لا حكمة فيه ويكفر إن اعتقد أن الله تعالى يرضى بالكفر كذا في البحر الرائق الخ (ج2 صـ258، ط: دار الفکر)۔
واللہ اعلم بالصواب
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1