کیا ایک عورت دوسری عورت کی مدد کرنے کے لئے اس کے زیرِ ناف بال صاف کرسکتی ہے؟ واکسنگ کی صورت میں ایک فرد کا اپنے بال صاف کرنا مشکل ہے ، کریم یا لوشن کے ذریعے بال صاف کرنے میں الجھن بھی بہت ہےاور بے اطمینانی بھی ہے ، جبکہ واکسنگ کے ذریعے صفائی اچھی اور اطمینان بخش ہوجاتی ہے ، لہذا اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
عورت کا دوسری عورت سے ناف سے لیکر گھٹنوں تک کا ستر چھپانا واجب ہے ، اس لئے کسی عورت کا دوسری عورت سے زیرِ ناف بال صاف کرانا جائز نہیں ، جبکہ زیرِ ناف بالوں کی صفائی کے لئے مذکور چیزوں میں سے جس میں بھی سہولت اور آسانی ہو ، اس کو استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔
کما فی الھدایة : و تنظر المرأة من المرأة الیٰ ما یجوز للرجل ان ینظر الیه من الرجل لوجود المجانسة و انعدام الشھوة غالباً کما فی نظر الرجل الیٰ الرجل اھ (4/461)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0