مفتی صاحب میں جاننا چاہتا ہوں کہ حیض ختم ہونے کے بعد غسل(طہارت حاصل) کرنےسے پہلے جماع کرنا جائز ہے یا نہیں؟
اگر دس دن پر جاکر حیض کا خون بند ہو ،تو غسل سے پہلے بھی جماع کرنا جائز ہے، اور دس دن سے کم عادت کی مدت پوری ہونے پر حیض بند ہوگیا ہو ،تو ایک نماز کا وقت گزرنے سے پہلے بغیر غسل کے مباشرت جائز نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے ۔
کما فی الدر المختار: (و يحل وطؤها إذا انقطع حيضها لأكثره) بلا غسل وجوبا بل ندبا (و إن) انقطع لدون أقله تتوضأ و تصلي في آخر الوقت و إن (لأقله) فإن لدون عادتها لم يحل و تغتسل و تصلي و تصوم احتياطا ؛ و إن لعادتها ، فإن كتابية حل في الحال و إلا (لا) يحل (حتى تغتسل) أو تتيمم بشرطه(أو يمضي عليها زمن يسع الغسل) و لبس الثياب (و التحريمة) يعني من آخر وقت الصلاة لتعليلهم بوجوبها في ذمتها اھ (1/ 294)۔
و فی الھدایة : و إذا انقطع دم الحيض لأقل من عشرة أيام لم يحل وطؤها حتى تغتسل " لأن الدم يدر تارة و ينقطع أخرى فلا بد من الاغتسال ليترجح جانب الانقطاع " و لو لم تغتسل و مضى عليها أدنى وقت الصلاة بقدر أن تقدر على الاغتسال و التحريمة حل وطؤها " لأن الصلاة صارت دينا في ذمتها فطهرت حكما " و لو كان انقطع الدم دون عادتها فوق الثلاث لم يقربها حتى تمضي عادتها و إن إغتسلت اھ(1/ 294)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0