میں اپنے بچہ کو دودھ پلاتی ہوں، دودھ پلانے کے دوران مجھے حیض نہیں آتا، مگر بعض اوقات کمزوری کی بناء پر مجھے نارنجی رنگ ہلکا سا خارج ہوتا ہے جس طرح کہ میں اچانک اوربے قاعدگی سے کھانا چھوڑتی ہوں اور جیسے کہ صبح میں ہوتا ہے جب معدہ خالی ہوتا ہے اور میں کمزوری محسوس کرتی ہوں، لیکن وقت کے ساتھ یہ رنگ کم ہوتا ہے لہٰذا میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اس دوران میری نماز اور روزے کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ شمار کیے جاسکتے ہیں حیض میں یا اس کا کچھ اور حکم ہے؟
سائلہ کو اس رنگ کا خون اگر پندرہ یوم پاکی کے بعد ایامِ حیض میں تین دن یا اس سے زیادہ نظر آئے تو حیض شمار ہوگا اور اس کی وجہ سے احکام متغیر ہوں گے (یعنی اس دوران نماز پڑھنا اور روزے رکھنا جائز نہ ہوگا)ورنہ یہ استحاضہ شمار ہوگا۔
ففی التنویر: وما تراه فی مدته سوی بیاض خالص فیها حیض اھ (۱/۲۸۹)
وفی الهدایة: اقل الحیض ثلثة ایام ولیالیها وما نقص من ذالك فهو استحاضة واكثره عشرة ایام والزائد استحاضة اھ (۱/۶۲)
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0