کیا حیض کے ختم ہونے کے بعد ہمبستری کی جاسکتی ہے ، غسل سے پہلے؟ ارادہ یہ ہو کہ دونوں کیلئے ایک ہی بارغسل کریں گے۔
اگر حیض پورے دس دن کے بعد بند ہو تو اسی وقت ہمبستری جائز ہے ، البتہ مستحب یہ ہے کہ عورت پہلے غسل کرے ، لیکن اگر دس دن سے پہلے حیض بند ہو تو اس صورت میں پاک ہونے کے بعد اگر ایک نماز کا وقت گزر گیا ہو تو ہمبستری جائز ہے ،اس کے علاوہ صورتوں میں غسل سے پہلے ہمبستری جائز نہیں۔
کما فی الدر المختار : (و يحل وطؤها إذا انقطع حيضها لأكثره) بلا غسل وجوبا بل ندبا (و إن) انقطع لدون أقله تتوضأ و تصلي في آخر الوقت و إن (لأقله) فإن لدون عادتها لم يحل و تغتسل و تصلي و تصوم احتياطا ؛ و إن لعادتها ، فإن كتابية حل في الحال و إلا (لا) يحل (حتى تغتسل) أو تتيمم بشرطه (أو يمضي عليها زمن يسع الغسل) و لبس الثياب (و التحريمة) يعني من آخر وقت الصلاة اھ (1/294)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0