جب حمل ساڑھے تین مہینہ کا ضائع ہوجائے تو کیا وہ نفاس ہے؟ اور اس میں پاکی کا کیا حکم ہے ؟اور نماز کب تک پڑھنی ہوگی؟
صورتِ مسئولہ میں مذکور حمل کے اگر اعضاء نہ بنے ہوں ، تو اس کے بعد جاری ہونے والا خون نفاس کا نہیں ، بلکہ استحاضہ (بیماری کا خون) کہلائے گا، الّا یہ کہ وہ ایامِ حیض میں آئے اور تین دن یا اس سے زائد تک مسلسل جاری رہے ، تو وہ حیض کا خون شمار ہوگا اور ایامِ حیض تک نماز وغیرہ عبادات معاف ہوں گی۔
فی التنویر مع الدّر : (و سقط) مثلث السّین : ای مسقوط (ظهر بعض خلقه كید أو رجل) أو اصبع أو ظفر أو شعر و لا یستبین خلقه الّا بعد مائة و عشرین یومًا (ولد) حكمًا (فتصیر) المرأة (به نفساء و الأمة أمّ ولدٍ و یحنث به) فی تعلیقه و تنقضی به العدّة ، فإن لم یظهر له شیئ فلیس بشیئ ، و المرئی حیض إن دام ثلاثًا و تقدمه طهر تام و الّا إستحاضة ، و لو لم يدر حاله و لا عدد أیّام حملها و دام الدّم تدع الصلاة ایّام حیضها بیقین ثم تغتسل ثم تصلی كمعذور . اھ(1/302)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0