اسلامی بینکاری

میزان بینک کا تجارتی نظام کی وضاحت

فتوی نمبر :
2094
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / اسلامی بینکاری

میزان بینک کا تجارتی نظام کی وضاحت

السلام علیکم!
مجھے یہ گزارش کرنی ہے کہ میران بنک کی بنکاری نظام باقی بنکوں سے کیسے مختلف ہے، ہم تو مولانا تقی عثمانی صاحب کے فتویٰ پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کو میزان بینک کا بتا رہے ہیں، لیکن اکثر لوگ یہ کہہ کر تیار نہیں ہوتے کہ صرف نام بدلنے سے میزان باقی بنکوں سے مختلف نہیں ہو سکتا،میزان بینک بھی باقی بنکوں کی طرح کام کر رہا ہے، برائے مہربانی ہمیں یہ بتا دیں کہ میزان بینک کس طرح باقی بنکوں سے الگ اسلام کے مطابق کام کر رہا ہے، اور یہ کس طرح اپنی ایکسپینز پوری کر رہا ہے۔ تاکہ ہم لوگوں کو بتا سکیں کہ یہ فرق ہے ان بنکوں میں ، اور اگر ممکن ہو تو کوئی ایسی کتاب کا نام بتا دیں، جن میں میران بینک اور دوسرے بنکوں کے درمیان فرق بیان کیا گیا ہو اور دونوں کے درمیان عملاً جو فرق ہے ،وہ دلیل کے ساتھ بتایا گیا ہو۔
لوگ ابھی تک میزان بنک کو اسلامی بنک تسلیم کرنے کو تیار نہیں ، براہِ کرم مہربانی فرما کر وضاحت فرمادیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس سلسلہ میں تفصیلی معلوت کے لئے حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، البتہ اجمالی طور پر یہ بات ذہن نشین رہے کہ اس بنک کا تجارتی نظام، مضاربہ ، مشارکہ اور مرابحہ پر مبنی ہے۔ جسے اصولوں کے موافق اپنانے کی صورت میں اس معاملہ کا جائز ہونا بلا شبہ واضح ہوگا ۔ اور اس کے خلاف کرنے کی صورت میں حکم بھی اس کے خلاف ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ اس ادارے کے ساتھ کوئی بھی معاملہ کرنے سے قبل اس کی پوری نوعیت معلوم کرنے کے بعد اس کے موافق حکمِ شرعی معلوم کر لیا جائے تو زیادہ بہتر ہے اور ایسا ہی چاہیئے ۔ جبکہ مروجہ دوسرے بنکوں میں عموماً ان اصول وضوابط کا لحاظ نہیں کیا جاتا ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ربیع الدین اسحاق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 2094کی تصدیق کریں
0     932
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کی شرائط

    یونیکوڈ   اسکین   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے ساتھ ، ہر قسم کے مالی معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • خیبر بینک سےمتعلق سوال

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انوسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 8
  • میزان بینک سے گھر تعمیر کرنے کیلئے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • بینک الفلاح اسلامک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • "فرسٹ پنجاب مضاربہ بینک" سے لون لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ سے حاصل شدہ منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • مروجہ اسلامی بینکوں سے قرضہ لینا - اشتراک کرنا - یا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے سیوئنگ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرنا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ اور منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامی بینکوں میں ملازمت اور ان سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان بینک کے سیونگ اکاؤنٹ کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • Ruling regarding savings accounts on Islamic Banks

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • Ruling on Meezan Banks car financing

    یونیکوڈ   انگلش   اسلامی بینکاری 0
  • مروجہ اسلامی بینکوں کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • میزان میں پیسے رکھ کر منافع کمانا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • اسلامک بینک میں انویسٹمنٹ کرکے منافع لینا

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
  • اسلامی بینک کے ذریعہ منافع کمانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 2
  • میزان بینک میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 1
  • میزان بینک کے "ماہانہ آمدنی"پروگرام میں انویسٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسلامی بینکاری 0
Related Topics متعلقه موضوعات