اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو مذاق میں یہ پوچھے " کونسی "قٓ" وہ سورۃ جو قرآن میں ہے یا جو مجھ پر نازل ہوئی" کچھ اسی طرح کہا تھا یہ اس نے مذاق میں کہا تھا، پھر میرے جواب نہ دینے پر وہ خاموش ہوگیا، اور کام کی بات کرنے لگا؟
سائل نے مذکور شخص کی بات کا سیاق و سباق ذکر نہیں کیا، اس لئے حتمی طور پر اس پر حکم لگانا مشکل معلوم ہوتا ہے، تاہم اس طرح کا مذاق کسی مسلمان کی زیب نہیں دیتا، اس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی المشکوۃ: وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن العبد ليقول الكلمة لا يقولها إلا ليضحك به الناس يهوي بها أبعد ما بين السماء والأرض وإنه ليزل عن لسانه أشد مما يزل عن قدمه» . رواه البيهقي في شعب الإيمان الخ (ج3 صـ1360 ، ط: المکتب الاسلامی)۔
واللہ اعلم بالصواب
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1