ملازمت

سودی قرضے لینے والی کمپنیوں میں ملازمت کا شرعی حکم

فتوی نمبر :
15026
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

سودی قرضے لینے والی کمپنیوں میں ملازمت کا شرعی حکم

السلام علیکم
میں ملازمت کا شرعی معیار جاننا چاہتا ہوں ان کمپنیوں میں جہاں کاروبار کی نوعیت مینوفیکچرنگ ٹریڈنگ یعنی خرید و فروخت یا کوئی اور قسم ہو، مگر سرمائے کے آنے کا ذریعہ بینک ہوں ، پاکستان میں 80 سے 90 فیصد کمپنیاں بینکوں کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور اس میں سے صرف 10 سے 15 فیصد اسلامی بینکوں کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور اس کی صورت ایل سی، را ننگ فنانس لیمٹ اور عام بینک اور ڈرافٹ لیمٹ وغیرہ ہیں ، عموماً کمپنیوں میں ملازمین جیسے اکاونٹنٹ ، فنانس آفیسر اور منیجر وغیرہ نے ہی بینک قرضے کے کاغذات تیار کرنے ہوتے ہیں، مجھے اس صورت میں آپ کی رائے فتوے کے طور پر درکار ہے کہ آیا ان کمپنیوں میں کام کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ میں بڑی مشکل میں ہوں اور آپ کا تعاون مجھے ملازمت جاری رکھنے میں مدد دے گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کسی کمپنی میں تیار ہونے والا سامان اور اس کی اکثر آمدنی جائز ہو تو اس میں ملازمت اختیار کرنا بھی جائز ہوگا البتہ ایسی ملازمت کے دوران اگر کسی نا جائز کام مثلاً سودی معاملات وغیرہ کا حساب کتاب کرنا پڑے تو ایسی ملازمت معصیت پر مشتمل ہونے کی وجہ سے نا جائز ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكاة المصابيح: عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء» . رواه مسلم اھ (2/ 855)
و في تكملة فتح الملهم: تحت قوله " كاتية " لان كتابة الربا اعانة عليه (إلى قوله) فإن كان عمل الموظف في البنك مما يعين على الربا كالكتابة أو الحساب فذلك حرام لوجهين : الاول اعانة على المعصية اھ (۱/ ۶۱۹)
و في الهداية شرح البداية: قال ولا يجوز الاستئجار على الغناء والنوح وكذا سائر الملاهي لأنه استئجار على المعصية والمعصية لا تستحق بالعقد اھ (3/ 240)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 15026کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات