خواتین کے مخصوص مسائل

مدت نفاس نیزدورانِ نفاس بیوی سے استمتاع کا حکم

فتوی نمبر :
12236
| تاریخ :
2011-05-26
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

مدت نفاس نیزدورانِ نفاس بیوی سے استمتاع کا حکم

(۱) استمتاع حاصل کرنے سے کیا مراد ہے اور عزل سے کیا مراد ہے؟
(۲) نفاس میں بیوی کے ساتھ کس حد تک تعلق قائم کرنا جائز ہے؟
(۳) کیسے پتہ لگے گا کہ نفاس کی مدت پوری ہوگئی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) عورت کے آگے اور پیچھے کی راہ کے علاوہ دیگر طرف سے شہوانی تلذذ حاصل کرنے کو استمتاع سے تعبیر کیا جاتا ہے جبکہ ہمبستری کرنے کے دوران جب منی نکلنے لگے تو اسے باہر گرانے کو عزل کہا جاتا ہے۔
(۲، ۳) حیض اور نفاس دونوں میں ناف سے گھٹنوں تک بغیر کسی حائل کے استمتاع درست نہیں اس کے علاوہ تمام امور جائز ہیں جبکہ نفاس ختم ہونے کا تعلق خون بند ہونے کے ساتھ ہے اگر کسی عورت کی عادت مقرر ہو تو اس کے بعد خون بند ہونے اور اگر عادت مقررنہ ہو تو جب خون بند ہونے پر دوبارہ نہ آنے کا یقین یا ظنِِ غالب ہوجائے تو مدت نفاس ختم شمار ہوگی ورنہ چالیس یوم پورا ہونے پر اگرچہ خون جاری بھی ہو تب بھی نفاس ختم شمار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: (ویمنع (الی قولہ) (قربان ما تحت ازارہ) یعنی ما بین سرَّتہ ورکبتہ ولو بلا شھوة وحل ما عداہ مطلقًا.
وفی الشامیة: تحتہ فیجوز الاستمتاع بالسرة وما فوقھا والرکبة وما تحتھا وبلا حائل وکذا بینھما بحائل بغیر الوطء ولو تطلخ دما (ج۱، ص۲۹۲)
وفی الشامیة: تحت قولہ (ومباشرتھالہ) لانہ یجوز بہ ان یلمس بجمیع بدنہ حتی بذکرہ جمیع بدنھا الا ما تحت الازار فکذا ھی لھا ان تلمس بجمیع بدنھا الا ما تحت الازار جمیع بدنہ حتی ذکرہ الخ. (ج۱، ص۳۹۳)
وفی الدر: (والنفاس) الی قولہ وحکمہ کالحی فی کل شیء (الی قولہ) الاحدّ لا قلہ واکثرہ اربعون یومًا والزائد علی اکثرہ (استحاضة) ولو مبتدأة اما المعتادة فترد لعادتھا فکذا الحیض فان انقطع علی اکثرھما او قیلہ فالکل نفاس. (ج۱ ص)
وفی الدر: (واذن فی العزل) وھو الانزال خارج الفرج. الخ (ج۳، ص۱۷۵) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اویس شریف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 12236کی تصدیق کریں
0     579
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات