میں لیکوریا کے مرض کی وجہ سے معذوروں کی فہرست میں داخل ہوں مجھے یہ تو پتہ ہے کہ ہر نماز کے لیے الگ وضو کرنا ہے لیکن یہ نہیں پتہ کیا ہر نماز کے لیے ہر دفعہ کپڑے بھی چینج کرنے اور جسم کو دھونا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر لیکوریا کی رطوبت اتنی مسلسل نکلتی ہو کہ کپڑے دھونے یا بدلنے کے بعد بھی اتنی مہلت نہیں ملتی کہ سائلہ کپڑے پاک کر کے نماز پڑھ سکے، بلکہ کپڑے فوراً یا نماز کے دوران دوبارہ ناپاک ہوتے ہوں، تو ایسی صورت میں ہر نماز کے لیے کپڑے بدلنا یا جسم دھونا سائلہ کے لئے ضروری نہیں ، بلکہ اسی حال میں وہ نماز پڑھ سکتی ہیں۔ البتہ اگر رطوبت اتنے وقفے وقفے سے آتی ہو کہ کپڑے دھونے یا بدلنے کے بعد سائلہ کو اتنی مہلت مل جاتی ہے کہ پاک کپڑوں اور پاک جسم کے ساتھ وہ نماز ادا کر سکے تو اسے نماز کی ادائیگی سے قبل کپڑے اور جسم کے نجاست لگے حصہ کو دھو کر نماز پڑھنی لازم ہوگی۔
كما في البدائع الصنائع: هذا الذي ذكرناه حكم صاحب العذر، وأما حكم نجاسة ثوبه فنقول إذا أصاب ثوبه من ذلك أكثر من قدر الدرهم يجب غسله إذا كان الغسل مفيدا بأن كان لا يصيبه مرة بعد أخرى حتى لو لم يغسل، وصلى لا يجوز، وإن لم يكن مفيدا لا يجب ما دام العذر قائما، وهو اختيار مشايخنا، وكان محمد بن مقاتل الرازي يقول يجب غسله في وقت كل صلاة قياسا على الوضوء، والصحيح قول مشايخنا لأن حكم الحدث عرفناه بالنص، ونجاسة الثوب ليس في معناه ألا ترى أن القليل منها عفو، فلا يلحق به. اه (كتاب الطهارة، فصل بيان ما ينقض الوضوء، ج: 1، ص: 29، ط: دار الكتب العلمية)
وفي الدر المختار: (وإن سال على ثوبه) فوق الدرهم (جاز له أن لا يغسله إن كان لو غسله تنجس قبل الفراغ منها) أي: الصلاة (وإلا) يتنجس قبل فراغه (فلا) يجوز ترك غسله، هو المختار للفتوى. إلخ (كتاب الطهارة، مطلب في أحكام المعذور، ج: 1، ص: 306)
وفيه: (وعفا) الشارع (عن قدر درهم) وإن كره تحريما، فيجب غسله، وما دونه تنزيها فيسن، وفوقه مبطل فيفرض، (إلى قوله) (وهو مثقال) عشرون قيراطا (في) نجس (كثيف) له جرم (وعرض مقعر الكف) وهو داخل مفاصل أصابع اليد (في رقيق من مغلظة كعذرة) آدمي، وكذا كل ما خرج منه موجبا لوضوء أو غسل مغلظ. اه (كتاب الطهارة، باب الأنجاس، ج: 1، ص: 316، ط: ايج ايم سعيد)
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0لیکوریا کی مریض عورت کی رطوبت نیز خیالاتِ فاسدہ سے نکلنے والی رطوبت کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1