مجھے 4 ستمبر کو ماہواری (پیریڈز) آئی تھی، پھر 2 اکتوبر کو صرف ایک بار خون کا دھبہ (اسپاٹ) لگا۔ اس کے بعد 7 دن تک کوئی خون نہیں آیا، لیکن 7 دن گزرنے پر ماہواری جیسی کیفیت کے ساتھ خون کا بہاؤ شروع ہو گیا۔ تو کیا مجھے ماہواری کی گنتی اب سے کرنی چاہیے (کیونکہ اب بہاؤ زیادہ ہے) یا 2 اکتوبر سے جب صرف ایک دھبہ لگا تھا؟ براہ کرم وضاحت کریں۔
صورت مسئولہ میں چونکہ ان دو ماہواریوں کے مابین پاکی کے ایا م گزرچکے ہیں ، اس لیے پہلے دن کچھ خون نظر آنے کے بعد جو ساتویں دن خون جاری ہوا ،یہ تمام دن ماہواری کے ہوں گے ، اور سائلہ اپنے ماہواری کے ایام پہلے دن دو اکتوبر سے شمار کرے گی ، پھر اگر یہ خون دو دن مزید آکر رک گیا ،جس کا مجموعہ کل دس دن بنتا ہو ، تو یہ سمجھا جائے گا کہ عورت کی عادت بدل کر دس دن ہوگئی ، البتہ اگر یہ خون دو دن کے علاوہ بھی مزید جاری رہا ،تو عادت کے ایام کو چھوڑ کر بقیہ دن استحاضہ کے ہوں گے ،اور ان دنوں کے نمازوں اور روزوں کی پابندی بھی سائلہ پر لازم ہوں گی۔
کما فی رد المحتار: تحت (قوله ولو المرئي طهرا إلخ) مرادهم بالطهر هنا النقاء بالمد: أي عدم الدم (الی قولہ)الأولى - قول أبي يوسف: إن الطهر المتخلل بين الدمين لا يفصل، بل يكون كالدم المتوالي بشرط إحاطة الدم لطرفي الطهر المتخلل، فيجوز بداية الحيض بالطهر وختمه به أيضا، فلو رأت مبتدأة يوما دما وأربعة عشر طهرا ويوما دما فالعشرة الأولى حيض، ولو رأت المعتادة قبل عادتها يوما دما وعشرة طهرا ويوما دما فالعشرة التي لم تر فيها الدم حيض إن كانت عادتها وإلا ردت إلى أيام عادتها اھ(باب الحیض ج:1 ص:290 ناشر: الحلبی)
وفی الفتاوی الھندیۃ: الطهر المتخلل بين الدمين إذا كان أقل من خمسة عشر يوما لم يفصل وكثير من المتأخرين أفتوا بهذه الرواية؛ لأنها أسهل على المفتي والمستفتي. كذا في التبيين وهكذا في الزاهدي والأخذ بهذا أيسر كذا في الهداية وعليه استقر رأي الصدر الشهيد حسام الدين وبه يفتى. كذا في المحيط فإن لم يجاوز العشرة فالطهر والدم كلاهما حيض سواء كانت مبتدأة أو معتادة وإن جاوز العشرة ففي المبتدأة حيضها عشرة أيام وفي المعتادة معروفتها في الحيض حيض والطهر طهر. هكذا في السراج الوهاج اھ(الفصل الثالث فی الاستحاضۃ ج:1 ص:37 ناشر:المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0لیکوریا کی مریض عورت کی رطوبت نیز خیالاتِ فاسدہ سے نکلنے والی رطوبت کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1