پرورش و تربیت

والد کے سوء اختیار ہونے کی وجہ سے حق پرورش ختم کرنے کا حکما

فتوی نمبر :
99781
| تاریخ :
2026-09-26
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

والد کے سوء اختیار ہونے کی وجہ سے حق پرورش ختم کرنے کا حکما

السلام علیکم و رحمۃ اللہ، نام حراء، میرا نکاح 8.8.2012 میں اعظم سے ہوا اور 2013 جنوری میں شادی ہوئی۔ میں رخصت ہو کر کراچی سے سسرال لاہور چلی گئی ۔ شادی کے شروع کے دن بہت اچھے گزرے، پھر اسکے بعد سے گھر کے حالات بگڑتے چلے گئے۔ ساس، نندیں، دیور جھوٹ بول بول کر میرے اور شوہر میں بدگمانی اور لڑائی کرواتے، جھوٹی قسمیں کھاتے اور جھوٹ میں قرآن پاک بھی اٹھا لیتے، میں اپنی صفائی میں بھی قرآن کریم کے سامنے کچھ نہیں بول پاتی تھی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ شوہر مجھ پر غصہ کے ساتھ جسمانی تشدد بھی کرنے لگے، وہ اپنے ماں، باپ، بہن، بھائی اور انکے بچوں کے آگے کسی کو بھی اہمیت نہیں دیتے تھے۔ کئی بار اپنے میکے بھی آ کے بیٹھ گئی، پھر والده صلح صفائی کر کے دوبارہ ان کے گھر بھیج دیتی، اس دوران (2) بچے بھی ہو گئے۔ وہ اپنے گھر کی اپنی بیوی سے متعلق ذاتی باتیں بھی ہر کسی سے ، چاہے وہ دودھ والا ہو یا سبزی والا ہو یا رکشے والا ہی کیوں نہ ہو، اپنے خاندان کے ہر فرد کے سامنے بیوی کو ذلیل رسوا کرتا اور اپنے آپ کو مظلوم اور بیوی کو ظالم بنا کے پیش کرتا اور ہر 4-6 مہینے بعد مجھ سے لڑ کر گھر سے بھاگ جاتا، مجھے اور بچوں کو اکیلے چھوڑ کر، میں ان کے گھر والوں سے پوچھتی، وہ الٹا مجھ پر ہی الزام لگاتے، میرے لیے لاہور ایک پردیسی شہر تھا، والدہ کی ایک سہیلی لاہور میں ہوتی تھی، والدہ نے ان کو فون کیا، پھر میں اپنے دونوں بچوں کو لیکر والدہ کی سہیلی کے پاس چلی گئی ، اس نے مجھے پیسے دیے اور مجھے لاہور سے اپنے دونوں بچوں کے ساتھ لیکر آئی۔
2 سال والدہ کے گھر رہنے کے بعد شوہر نے پھر یقین دلایا کہ وہ آئندہ ایسا نہیں کریگا، میرے سب گھر والوں کے منع کرنے کے باوجود میں پھر ان کے ساتھ رہنے کے لیے تیار ہوگئی، میں اپنا گھر بنانا چاہتی تھی۔ دراصل میں جب خود (6) سال کی تھی، میرے والد اپنے دوستوں کی جان بچاتے ہوئے پانی میں ڈوب کر شہید ہو گئے تھے، میں نے بغیر والد کے اپنی زندگی گزاری ہے، میں نہیں چاہتی تھی کہ جس کرب سے ہم نے زندگی گزاری ہے میرے بچے اس محرومی میں نہ پلیں۔
شوہر کہتے ہیں کہ شریعت نے مجھے حاکم بنایا ہے۔ میں دن کو رات بولوں تو خدا بھی رات بولے، میں کالے کو سفید بولوں تو خدا بھی سفید ہی بولے۔ کوئی سوال ہرگز نہ کرے، ہر بات پر منفی سوچ، میرے کردار پر شک کرنا، تیرا فلاں سے چکر، تیرا اپنے فلاں بہنوئی سے چکر، بچوں سے پوچھنا کہ تمہاری ماں کہاں جاتی ہے اور کس کس سےفون پر بات کرتی ہے۔
بیوی بچوں کی باتوں کی ریکارڈنگ بنا کر، ویڈیو بنا کر اپنی ماں بہنوں کو بھیج دیتا ہے۔ بات بات پر اتنا تشدد کرتا ہے کہ بچوں کو بیچ میں آکر ماں کو بچانا پڑتا ہے۔ جسم پر بڑے بڑے نیل پڑ جاتے ہیں، 10 سال کا بیٹا اور 11 سے 12 سال کی بیٹی بھی اب والد کی اس حرکتوں سے بہت زیادہ ذہنی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں، 6-7 سال پہلے جب میں لاہور سے کراچی آئی تھی تو عبد اللہ فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم کے سامنے بھی میرا مسئلہ گیاتھا، مفتی صاحبان نے بہت سمجھایا ،مگر شوہر کی اپنی یہی بات تھی کہ وہ بلکل صحیح ہے، تمام خرابی بیوی میں ہی ہیں، وہاں بھی انہوں نے کافی بد کلامی کی تھی، جس پر اس کو خانقاہ سے نکال دیا گیا تھا ،اور بیوی کو کہا تھا کہ بیٹا اس شخص کے ساتھ صرف مجاہدے کے ساتھ ہی رہا جا سکتا ہے۔ میں پھر شوہر کے ساتھ صرف اپنے بچوں کے خاطر مجاہدے کے ساتھ رہنے کو تیار ہو گئی ۔ آج بھی اگر غُرفہ کے مفتی انوار صاحب سے لاہور والے سے میرے شوہر کے بارے میں پوچھا جائے گا تو وہ فوراً پہچان لیں گے - اس بات کو بھی 7 سال ہو گئے ہیں اور شادی کو بھی 14 سال ہو گئے ہیں۔ وہ اپنے آگے سب کو غلط کہتا ہے، اپنے آپ کو %100 صحیح کہتا ہے ۔ کوئی کام نہیں کرتا ہے، اس کا لاکھوں کی رقم کاروبار میں کسی کے ساتھ لگی ہے، جہاں سے ایک لاکھ تیس ہزار منافع آتا، جو میرے علم میں ہے، اسکے علاوہ بھی ان کا کافی پیسہ دوسرے کاموں میں لکھا لگا ہے۔ بہت قابل ہونے کے بعد بھی کوئی کام نہیں کرتے۔
بس اب اس نے کہا ہےکہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ ہماری گاڑی آگے چل سکتی ہے، بہتر ہے کہ ہم اپنے راستے الگ الگ کر لیں۔ بچے اس کے ساتھ جانے کو تیار نہیں ہیں۔ اصل میں شوہر اب جدائی اور طلاق کیلئے تیار ہیں ۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو میں اپنے پاس رکھونگا، بچی بارہ سال کی ہے تقریباً، اور بیٹا گیارہ سال کا ہے اور بچے باپ کیساتھ نہیں جانا چا ہتے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہ بچوں کا خیال بھی نہیں رکھتے اور اکثر کافی عرصہ گھر سے بھی غائب رہتے ہیں اور گھر میں بچوں کو سنبھالنے والا، خیال رکھنے والا بھی کوئی نہیں ہے ، تو معلوم یہ کرنا ہے کہ جدائی کی صورت میں بچے کس کے پاس رہینگے ؟ اور اگر بچے سمجھدار ہوں اور خود سے والد یا والدہ کے پاس رہنا چاہیں تو کیا حکم ہے؟ جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کابیان اگر واقعۃً درست اور حقیقت پرمبنی ہو اس طور پر کہ اس کا شوہر بیوی کے شرعی حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی اورغفلت کامرتکب ہورہاہو،اس کےساتھ حسنِ معاشرت کابرتاؤاختیارکرنے کے بجائے مسلسل ذہنی یا جسمانی اذیت میں مبتلارکھتاہو، تواس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہو رہا ہے،چنانچہ سائلہ کے شوہرپرلازم ہے کہ وہ اپنے مذکوررویہ پر نظرثانی کرےاوربیوی بچوں کے ساتھ نرمی،پیارومحبت کاطرزعمل اختیارکرتے ہوئےان کے حقوق واجبہ کی ادائیگی کی فکرکرے۔
جبکہ سائلہ کےلیے اگراس کے ساتھ رہنا ناقابلِ برداشت ہو چکاہو اور اندیشہ ہو کہ وہ حدودِ شرعیہ قائم نہ رکھ سکے گی، تو ایسی صورت میں خاندان کےبااعتماد بزرگوں کے ذریعےاصلاح اورصلح کی سنجیدہ کوشش کی جائے، لیکن اگر اصلاح کی کوئی بھی صورت کار آمد نہ رہے تو ایسی صورتحال میں شرعی طریقے سے طلاق یاخلع کے ذریعے علیحدگی اختیار کرنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں، جبکہ میاں بیوی کے درمیان علیحدگی ہو جانے کی صورت میں اگرچہ اصل حکم تو یہ ہے کہ بچے کو سات سال اور بچی کو نو سال کی عمر ہو جانے کے بعد والد اپنی تحویل میں لے سکتا ہے، لیکن یہ حکم اس وقت ہے جب بچوں کو والد کے ساتھ رہتے ہوئے جسمانی تحفظ حاصل ہو اور ان کے اخلاق و کردار پر برے اثرات پڑنے کا اندیشہ نہ ہو، لہذا سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو کہ بچوں کا والد ماضی میں گھر سے غائب رہنے اور بیوی بچوں کے معاملے میں تساہل وتغافل کا مرتکب ہوا ہو اور مستقبل میں بھی اس سے یہی اندیشہ ہو جس کی وجہ سے بچے والد کے حوالے کردینے میں بچوں کے اخلاق وکردار پر برے اثرات پڑنے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں والد کو بچے اپنی تحویل میں لینے کا حق حاصل نہ ہوگا، بلکہ اگر بچوں کا دادا موجود اور حیات ہو اور اس کی تحویل میں رہتے ہوئے بچوں کو ہر طرح سے اطمینان حاصل ہو تو بلوغت تک بچے دادا کی تحویل میں رہیں گے، بصورت دیگر بلوغت سے قبل بھی سائلہ کو بچے اپنے پاس رکھنے کا حق حاصل ہوگا، جبکہ بلوغت کے بعد اگر سائلہ بچوں کی عزت وعصمت کی حفاظت پر قدرت رکھتی ہو اور بچوں کو بھی والد کے بجائے والدہ کے ساتھ رہنے پر اصرار ہو تو ایسی صورت بالغ ہونے کے بعد بچوں کے لئے سائلہ کے پاس رہنا جائز اور درست ہوگا، بچے والد کے پاس رہیں یا والد اور دادا کے پاس، بہر صورت بالغ ہونے کے بعد ان کے ذمہ والدین کے حقوق اور ان کا ادب واحترام کا لحاظ رکھنا لازم ہے، میاں بیوی کے باہمی اختلافات اور علیحدگی کی وجہ سے بچوں کے لئے والد یا والدہ کی بے اکرامی یا ان کے حقوق میں کمی کوتاہی سے کام لینا درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في كتاب بر الوالدين للإمام البخاري: حدثنا قتيبة، حدثنا جرير، عن عمارة عن ابن شبرمة، عن أبي زرعة، عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله من أحق الناس بحسن صحابتي؟ قال: "أمك"، قال: ثم من؟ قال: "ثم أمك" قال: "ثم من؟ " قال: "ثم أبوك".
حدثنا سليمان بن حرب حدثنا وهيب بن خالد، عن ابن شبرمة قال: سمعت أبا زرعة، عن أبي هريرة قال: قيل: يا رسول الله، من أبر؟ قال: "أمك"، قال: "ثم من؟ " قال: "أمك"، قال: "ثم من؟ " قال: "ثم أمك"، قال: "ثم من؟ " قال: "ثم أباك".اهـ (ص: 41-42، ط: مكتبة الإمام البخاري للنشر والتوزيع – مصر)
وفيه أيضا: حدثنا مسدد، حدثنا بشر بن الفضل، حدثني الجريري، عن عبد الرحمن بن أبي بكرة، عن أبيه قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: "ألا أنبئكم بأكبر الكبائر؟ " ثلاثا، قالوا: بلى يا رسول الله، قال: "الإشراك بالله، وعقوق الوالدين"، وجلس وكان متكئا، فقال: "وقول الزور"، فما زال يكررها حتى قلنا: ليته سكت.اهـ (ص: 48، ط: مكتبة الإمام البخاري للنشر والتوزيع – مصر)
وفي البحر المحيط الثجاج في شرح صحيح الإمام مسلم بن الحجاج: وقال القرطبي: معنى بر الوالدين: هو القيام بحقوقهما، والتزام طاعتهما، والرفق بهما، والتذلل لهما، ومراعاة الأدب معهما في حياتهما، والترحم عليهما، والاستغفار لهما بعد موتهما، وإيصال ما أمكنه من الخير والأجر لهما. انتهى.اهـ (كتاب الإيمان، باب بيان كون الإيمان بالله تعالى أفضل الأعمال، ج: 2، ص: 659، ط: دار ابن الجوزي – الرياض)
فی سنن الترمذي : عن ثوبان أن رسول الله ﷺ قال أيما امرأة سألت زوجها طلاقا من غير بأس فحرام عليها رائحة الجنة۔الحدیث. (أبواب الطلاق واللعان، باب ماجاء في مداراة النساء، ج: 3، ص: 48، الرقم: 1224، ط: دار الرسالة العالمية)
وفي بدائع الصنائع: ومنها المعاشرة بالمعروف، وأنه مندوب إليه، ومستحب قال الله تعالى: {وعاشروهن بالمعروف} [النساء: 19] قيل هي المعاشرة بالفضل والإحسان قولا وفعلا وخلقا قال النبي: صلى الله عليه وسلم «خيركم خيركم لأهله، وأنا خيركم لأهلي» ، وقيل المعاشرة بالمعروف هي أن يعاملها بما لو فعل بك مثل ذلك لم تنكره بل تعرفه، وتقبله وترضى به، وكذلك من جانبها هي مندوبة إلى المعاشرة الجميلة مع زوجها بالإحسان باللسان، واللطف في الكلام، والقول المعروف الذي يطيب به نفس الزوج، وقيل في، قوله تعالى {ولهن مثل الذي عليهن بالمعروف} [البقرة: 228] أن الذي عليهن من حيث الفضل والإحسان هو أن يحسن إلى أزواجهن بالبر باللسان، والقول بالمعروف، والله عز وجل أعلم.اهـ (كتاب النكاح، فصل المعاشرة بالمعروف، ج: 2، ص: 234، ط: إيج إيم سعيد)
و فی الدر المختار : (و لا بأس به عند الحاجة) للشقاق بعدم الوفاق إلخ
و فی رد المحتار: (قوله للشقاق) أي لوجود الشقاق و هو الاختلاف و التخاصم . و في القهستاني عن شرح الطحاوي السنة إذا وقع بين الزوجين اختلاف أن يجتمع أهلهما ليصلحوا بينهما ، فإن لم يصطلحا جاز الطلاق و الخلع.اهـ (باب الخلع، ج: 3، ص: 441، ط: إيج إيم سعيد)
وفي معرفة السنن والآثار: وذلك أن الله تعالى أذن في نشوز المرأة بالعظة والهجرة والضرب ولنشوز الرجل بالصلح، فإذا خافا أن لا يقيما حدود الله فلا جناح عليهما فيما افتدت به.اهـ (باب الحكمين في الشقاق بين الزوجين، ج: 10، ص: 292، الرقم: 14558، ط: جامعة الدراسات الإسلامية (كراتشي - باكستان)، دار قتيبة (دمشق -بيروت)
وفي الدر المختار أيضا: (والحاضنة) أما، أو غيرها (أحق به) أي بالغلام حتى يستغني عن النساء وقدر بسبع وبه يفتى لأنه الغالب. ولو اختلفا في سنه، فإن أكل وشرب ولبس واستنجى وحده دفع إليه ولو جبرا وإلا لا (والأم والجدة) لأم، أو لأب (أحق بها) بالصغيرة (حتى تحيض) أي تبلغ في ظاهر الرواية. ولو اختلفا في حيضها فالقول للأم بحر بحثا. وأقول: ينبغي أن يحكم سنها ويعمل بالغالب. وعند مالك، حتى يحتلم الغلام، وتتزوج الصغيرة ويدخل بها الزوج عيني (وغيرهما أحق بها حتى تشتهى) وقدر بتسع وبه يفتى. اهـ
وفي رد المحتار: (قوله: حتى يستغني عن النساء) بأن يأكل ويشرب ويستنجي وحده، (إلى قوله) وفي الفتح: ويجبر الأب على أخذ الولد بعد استغنائه عن الأم لأن نفقته وصيانته عليه بالإجماع اهـ. وفي شرح المجمع: وإذا استغنى الغلام عن الخدمة أجبر الأب، أو الوصي أو الولي على أخذه لأنه أقدر على تأديبه وتعليمه. اهـ. وفي الخلاصة وغيرها: وإذا استغنى الغلام وبلغت الجارية فالعصبة أولى، يقدم الأقرب فالأقرب ولا حق لابن العم في حضانة الجارية. اهـ. (إلى قوله) (قوله: أي تبلغ) وبلوغها إما بالحيض، أو الإنزال، أو السن ط. قال في البحر: لأنها بعد الاستغناء تحتاج إلى معرفة آداب النساء والمرأة على ذلك أقدر، وبعد البلوغ تحتاج إلى التحصين والحفظ، والأب فيه أقوى وأهدى. (كتاب الطلاق، باب الحضانة، ج: 3، ص: 566، ط: إيج إيم سعيد)
وفي الدر المختار: (تثبت للأم) النسبية (ولو) كتابية، أو مجوسية أو (بعد الفرقة) (إلا أن تكون مرتدة) فحتى تسلم لأنها تحبس (أو فاجرة) فجورا يضيع الولد به كزنا وغناء وسرقة ونياحة كما في البحر والنهر بحثا. (إلى قوله) (أو غير مأمونة) ذكره في المجتبى بأن تخرج كل وقت وتترك الولد ضائعا (إلى قوله) (أو متزوجة بغير محرم) الصغير (أو أبت أن تربيه مجانا) (كتاب الطلاق، باب الحضانة، ج: 3، ص: 555، 556، 557، ط: ايج ايم سعيد)
وفيه أيضا: (ثم) أي بعد الأم بأن ماتت، أو لم تقبل أو أسقطت حقها أو تزوجت بأجنبي (أم الأم) وإن علت عند عدم أهلية القربى (ثم أم الأب وإن علت) بالشرط المذكور وأما أم أبي الأم فتؤخر عن أم الأب بل عن الخالة أيضا بحر (إلى قوله) ثم العصبات بترتيب الإرث، فيقدم الأب ثم الجد ثم الأخ الشقيق، ثم لأب ثم بنوه كذلك، ثم العم ثم بنوه. وإذا اجتمعوا فالأورع ثم الأسن، اختيار، سوى فاسق ومعتوه وابن عم لمشتهاة وهو غير مأمون. إلخ (كتاب الطلاق، باب الحضانة، ج: 3، ص: 563، ط: ايج ايم سعيد)
وفي رد المحتار: قوله: سوى فاسق) استثناء من قوله " ثم العصبات ". قال في البحر: ولا للعصبة الفاسق ولا إلى مولى العتاقة تحرزا عن الفتنة. اهـ.(كتاب الطلاق، باب الحضانة، ج: 3، ص: 564، ط: ايج ايم سعيد)
وفي مجمع الأنهر: (ولا) تدفع إلى (فاسق ماجن) أي شخص لا يبالي بما صنع، وبما قيل له، ولو كان الفاسق محرما لكونه غير مؤتمن على نفسه فضلا عن الصبية وفيه إشارة إلى أن الصبي يدفع لكن في التسهيل ولا يدفع إلى محرم لا يؤمن على صبي وصبية بفسقه انتهى. وهو أولى لما بينا سقوط الحضانة بالفسق نقلا عن الفتح وغيره.
وفي المطلب ومن لا يؤمن على صبي وصبية ليس له حق الإمساك تدبر.اهـ (كتاب الطلاق، باب الحضانة، ج: 1، ص: 483، ط: دار الطباعة العامرة بتركيا عام 1328 هـ، بترخيص وزارة المعارف عام 1319 هـ)
وفي الدر المختار: (ولا خيار للولد عندنا مطلقا) ذكرا كان، أو أنثى خلافا للشافعي. قلت: وهذا قبل البلوغ، أما بعده فيخير بين أبويه، وإن أراد الانفراد فله ذلك مؤيد زاده معزيا للمنية، وأفاده بقوله (بلغت الجارية مبلغ النساء، إن بكرا ضمها الأب إلى نفسه) إلا إذا دخلت في السن واجتمع لها رأي فتسكن حيث أحبت حيث لا خوف عليها (وإن ثيبا لا) يضمها (إلا إذا لم تكن مأمونة على نفسها) فللأب والجد ولاية الضم لا لغيرهما كما في الابتداء بحر عن الظهيرية. (والغلام إذا عقل واستغنى برأيه ليس للأب ضمه إلى نفسه) إلا إذا لم يكن مأمونا على نفسه فله ضمه لدفع فتنة، أو عار، وتأديبه إذا وقع منه شيء، ولا نفقة عليه إلا أن يتبرع بحر.اهـ (كتاب الطلاق، باب الحضانة، ج: 3، ص: 567-568، ط: إيج إيم سعيد)
وفي رد المحتار: (قوله: ولا خيار للولد عندنا) أي إذا بلغ السن الذي ينزع من الأم يأخذه الأب، ولا خيار للصغير لأنه لقصور عقله يختار من عنده اللعب، وقد صح أن الصحابة لم يخيروا. (إلى قوله) (قوله: ضمها الأب إلى نفسه) أي وإن لم يخف عليها الفساد لو حديثة السن بحر (إلى قوله) (قوله: والغلام إذا عقل إلخ) (إلى قوله) ثم المراد الغلام البالغ لأن الكلام فيما بعد البلوغ. وعبارة الزيلعي: ثم الغلام إذا بلغ رشيدا فله أن ينفرد إلا أن يكون مفسدا مخوفا عليه إلخ. (كتاب الطلاق، باب الحضانة، ج: 3، ص: 567-568، ط: إيج إيم سعيد)
وفي الدر المختار أيضا: قلت: وفي السراجية: إذا سقطت حضانة الأم وأخذه الأب لا يجبر على أن يرسله لها، بل هي إذا أرادت أن تراه لا تمنع من ذلك.اهـ (كتاب الطلاق، باب الحضانة، ج: 3، ص: 571، ط: إيج إيم سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99781کی تصدیق کریں
0     86
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کی بیدائش کے فورا بعد شریعت کے کیا احکامات ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   پرورش و تربیت 1
  • بچوں کی سالگرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 0
  • عورت کا دنیاوی وعصری تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 1
  • بچوں کی پرورش کا حق کس کو ہے؟ - کیا پرورش کا حق دادی اور چچا کو دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • مطلقہ عورت کا بچوں کی پرورش پر معاضہ لینا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچیوں کی پرورش کا حق چچا اور والدہ میں سے کس کو ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • والد کے انتقال ہوجانے کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حق کس کو ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حقدار کون ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 1
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے غرض سے بچوں کی پیدائش میں وقفے کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق اور علیحدگی ہوجانے کے بعد بچوں کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • چلڈرن ڈے پر اسکول والوں کا بچے کو کالا ٹیکہ لگانا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • کیا بیوی اپنے سابقہ شوہر سے بچوں کے معاملات میں مشورہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 1
  • یتیم بچیوں کی پرورش اور ان کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • میاں بیوی کی جدائی ہوجانے کے بعد بچہ کے پرورش کے متعلق شرعی ٖضابطہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 2
  • کیاقادیانی مذھب اختیارکرنے والی بیوی سے بچے لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • ماں کا غلطی پر ہونے کے باوجود بددعا دینا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • وقوعِ طلاق کے بغیر ناراضگی کی صورت میں بچہ کی پرورش سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • مطلقہ کا پہلے شوہر کے بچے کی نسبت دوسرے شوہر کی طرف کرنا اور والد کے خانہ میں دوسرے شوہر کا نام لکھنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • پہلے بچے کے نو عمر ہونے کی وجہ سے اسقاط حمل کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کےانتقال کے بعدبچی کی پرورش کاحق کس کوحاصل ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچہ کی پرورش سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • ماں کے انتقال کے بعدبچوں کی کفالت کاحقدارکون ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کے بعد بچوں کےحقِ پرورش کا مسئلہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات