تجہیز و تکفین

تجہیز و تکفین کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہیں؟

فتوی نمبر :
99380
| تاریخ :
2026-09-14
عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

تجہیز و تکفین کے اخراجات کس کے ذمہ لازم ہیں؟

وفات کے بعد تجہیز و تکفین کے اخراجات مرحوم کے مال سے ادا کرنا صحیح ہے یا یہ نکال کر وراثت تقسیم کی جائے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی شخص کےانتقال ہوجانے کے ساتھ اس کے تر کہ کے ساتھ چار قسم کے حقوق متعلق ہو جا تے ہیں۔جس میں پہلے نمبر پر اس کے تجہیزو تکفین کے متوسط اخراجات ہے ،دوسرےنمبر پر واجب الاداء قرضوں کی ادئیگی ہے، تیسرے نمبر پر اگر کوئی جائز وصیت ہو توایک تہائی حصہ کی حد تک ا س پر عمل ہے ان تینوں حقوق کی ادائیگی کے بعد چوتھے نمبر پر ترکہ کے اموال مرحوم کے ورثاء کے درمیان تقسیم کرنے کا مرحلہ آتا ہے ، لہذا ان حقوق متقدمہ علی المیراث کی ادائیگی سے قبل مرحوم کا ترکہ تقسیم کرنا درست نہیں ، ورنہ ان حقوق کی ادائیگی ورثاء کی طرف ان کے حصص کے مطابق منتقل ہو جائے گی،اور ہر شخص کے ذمہ اپنے حصہ کے بقدر اس کی ادائیگی لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي حاشية ابن عابدين: وإن كان عليه دين إلا أن يكون الغرماء قد قبضوا التركة، فلا يسترد منهم وإن كان قد قسم ماله، فعل كل وارث بقدر نصيبه دون الغرماء،الخ (کتاب الفرائض ،ج:6 ص: 760 ناشر :سعید )
وفیہ ایضاً: (قوله بتجهيزه) وكذا تجهيز من تلزمه نفقته، كولد مات قبله ولو بلحظة وكزوجته، ولو غنية على المعتمد در منتقى. اھ ( کتاب الفرائض ،ج:6 ص:759 ناشر :سعید )
وفی الہندیۃ: التركة تتعلق بها حقوق أربعة: جهاز الميت ودفنه والدين والوصية والميراث. فيبدأ أولا بجهازه وكفنه وما يحتاج إليه في دفنه بالمعروف، كذا في المحيط الخ(الباب الثانی فی ذوی الفروض،ج:6 ص:447 ناشر:ماجدیہ)
وفیہا ایضاً: يقدم دين الصحة إذا كان دين المرض ثبت بإقرار المريض، وأما ما ثبت بالبينة أو بالمعاينة فهو ودين الصحة سواء، كذا في المحيط ثم تنفذ وصاياه من ثلث ما يبقى بعد الكفن والدين إلا أن تجيز الورثة أكثر من الثلث ثم يقسم الباقي بين الورثة على سهام الميراث، وهذا إذا كانت الوصية بشيء بعينه، الخ(الباب الثانی فی ذوی الفروض،ج:6 ص:447 ناشر:ماجدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99380کی تصدیق کریں
0     85
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • مردے کو غسل دینے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا میت کو غسل دینے والے پر غسلِ جنابت لازم ہے؟:

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • شوہر کا بیوی کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا شوہر بیوی کی میت کوغسل دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا مرنے کے بعد ایک دوسرے کو غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا کوئی زندگی میں ہی کفن خرید سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • مروّجہ حیلۂ اسقاط کے بارے اہل السنۃ و الجماعۃ کا موقف

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • لاش خراب ہوجاۓ تو اس کو غسل اور کفن دینے کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین کا بعد از وفات ان میں سے زندہ کا دوسرے چھونا-دیکھنا -غسل دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت ہوجانے کے بعد کے مختلف احکام

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • اگر میت کے بیٹے تدفین کے اخراجات از خود برداشت کرے تو س میں کوئی قباحت ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • احرام کی چادروں میں کفن دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نومولود بچے کے مرنے کے بعد اس کی خوراک والی نالی کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • غیر محرم مرد کا عورت کی میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 2
  • خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 3
  • نمازِ جنازہ سے قبل لوگوں کو دکھانے کے لئے میت کا چہرہ کھولنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کے مصنوعی دانت ، تدفین سے قبل الگ کرنے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
Related Topics متعلقه موضوعات