تجہیز و تکفین

قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

فتوی نمبر :
59002
| تاریخ :
1995-02-02
عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

آج مورخہ 20-07-1998 بروز پیر میرے محترم چچا صاحب کا انتقال ہوا، قبرستان میں دفنانے کے وقت میں نے وہاں موجود لوگوں کو بتایا کہ میت کو قبر میں کروٹ دے کر لٹانا چاہئے اس بات پر کافی شور و غوغا ہوا سب کہنے لگے کہ یہ مسئلہ کہاں سے نکالا ہے ہم تو زمانے سے دیکھتے آئے ہیں کہ میت کو قبر میں سیدھا لیٹا کر صرف اس کا چہرہ قبلہ کی طرف پھیر دیا جاتا ہے، آج تک بڑے بڑے علماء نے کبھی ایسی بات نہیں کی تم کیوں کہتے ہو؟
مندرجہ بالا بیان کی روشنی میں آپ سے درخواست ہے کہ قرآن و حدیث کے حوالے سے اس مسئلے کی وضاحت فرمائیں۔ بندہ انتہائی مشکور رہے گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جاننا چاہئے کہ قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا واجب اور اسے داہنے پہلو پر لیٹانا بہتر اور مستحب ہے جس کا طریقہ یہ ہے کہ کسی پتھر، کچی اینٹ، مٹی یا دیوارِ قبر کے ساتھ سہارا دے دینا چاہئے تاکہ استقبالِ قبلہ ہوجائے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال فی الدر: ویستحب أن (یدخل من قبل القبلۃ) (الی أن قال)( ویوجہ إلیہا) وجوبًا وینبغی کونہ علی شقہ الأیمن الخ(ج2 ص 235)-
وفی حاشیۃ الطحاوی علی مراقی الفلاح :ويوجه إلى القبلة وجوبا كما في الدر أو استنانا كما في ابن أمير حاج عن الإمام فلو وضع لغير القبلة أو على يساره ثم تذكروا قال الإمام إن كان بعد تسريج اللبن قبل أن يهال التراب عليه أزالوا ذلك ووجه إليها على يمينه وإن أهالوا التراب لا ينبش القبر لأن ذلك سنة والنبش حرام اهـ قوله : بذلك أمر النبي صلى الله عليه و سلم عليا لما مات رجل من بني عبد المطلب فقال : يا علي استقبل به القبلة استقبالا وقولوا جميعا باسم الله وعلى ملة رسول الله وضعوه لجنبه ولا تكبوه على وجهه ولا تلقوه على ظهره كذا في الجوهرة وفي الحلبي : ويسند الميت من ورائه بنحو تراب لئلا ینقلب اهـ (ج 2 ص 603)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59002کی تصدیق کریں
0     1387
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • مردے کو غسل دینے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا میت کو غسل دینے والے پر غسلِ جنابت لازم ہے؟:

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • شوہر کا بیوی کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا شوہر بیوی کی میت کوغسل دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا مرنے کے بعد ایک دوسرے کو غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا کوئی زندگی میں ہی کفن خرید سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • مروّجہ حیلۂ اسقاط کے بارے اہل السنۃ و الجماعۃ کا موقف

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • لاش خراب ہوجاۓ تو اس کو غسل اور کفن دینے کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین کا بعد از وفات ان میں سے زندہ کا دوسرے چھونا-دیکھنا -غسل دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت ہوجانے کے بعد کے مختلف احکام

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • احرام کی چادروں میں کفن دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • اگر میت کے بیٹے تدفین کے اخراجات از خود برداشت کرے تو س میں کوئی قباحت ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 1
  • غیر محرم مرد کا عورت کی میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نومولود بچے کے مرنے کے بعد اس کی خوراک والی نالی کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل لوگوں کو دکھانے کے لئے میت کا چہرہ کھولنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 2
  • جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنے کا ثبوت -اور "دوران قرآن " کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
Related Topics متعلقه موضوعات