تجہیز و تکفین

جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

فتوی نمبر :
59027
| تاریخ :
2000-02-02
عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنا چاہئے کیا یہ درست ہے؟(۲) اگر کوئی شخص نماز میں قرآن شریف کی تلاوت ،بغیر ہونٹ ہلائے صرف دل میں کرتا ہے تو کیا اس کی نماز درست ہوجائے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنے کا نہیں بلکہ اسے اُٹھانے کا تذکرہ کتبِ احادیث میں موجود ہے جس کی تفصیل یہ ہے کہ جو شخص کم از کم ہر پائے سے میت کی چارپائی دس قدم اُٹھائے تو ہر قدم پر اس کے ایک کبیرہ گناہ معاف ہونے کی بشارت دی گئی ہے لہٰذا عوام الناس میں جو محض چالیس قدم چلنا معروف ہے یہ درست نہیں بلکہ چلنا تو قبرستان تک چاہئے اور وہاں جاکر دفن کا معاملہ بھی کرنا چاہئے محض چالیس قدم تک چلنا درست نہیں۔
(۲) بغیر زبان ہلائے محض خیال میں پڑھنے سے نماز درست نہیں ہوتی کیونکہ صحتِ نماز کیلئے حروف کو صحیح طریقہ سے ادا کرنا شرط ہے اور یہ ادائیگی خواہ اتنی آواز سے ہو کہ وہ خود سنے یا خود بھی نہ سنے مگر زبان اور ہونٹوں کی حرکت سے حروف کی ادائیگی ہوجاتی ہو تو صحتِ نماز کیلئے کافی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وینبغی أن یحمل من کل جانب عشر خطوات لما روی فی الحدیث من حمل الجنازۃ أربعین خطوۃ کفرت اربعین کبیرۃ۔ (بدائع الصنائع: ج۱، ص۳۰۹)۔
إن فی المسئلۃ ثلاثۃ أقوال قال الکرخی إن القرأۃ تصحیح الحروف وإن لم یکن الصوت بحیث یسمع وقال بشر لابل أن یکون بحیث یسمع وقال الہند وانی لا بد أن یکون مسموعًا لہ زاد فی المجتبی فی النقل عن الہند وانی أنہ لا بجزئہ مالم یسمع أذناہ ومن بقربہ۔ اھـ ونقل فی الذخیرۃ عن الحلوانی أن الأصح ہذا۔(بحر الرائق: ج۱، ص۳۳۷)۔
ثم المنفرد إذا خافت وأسمع أذنیہ یجوز بلا خلاف لو جود القراء ۃ بیقین إذ السماع بدون القرأۃ لا یتصور وأما إذا صحح الحروف بلسانہ وأداہا علی وجہہا ولم یسمع أذنیہ ولکن وقع لہ العلم بتحریک اللسان وخروج الحروف من مخارجہا فہل تجوز صلوتہ اختلف فیہ ذکر الکرخی أنہ یجوز وہو قول ابی بکر البلخی المعروف بالاعمش۔ (بدائع الصناع: ج۱، ص۱۶۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59027کی تصدیق کریں
0     805
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • مردے کو غسل دینے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا میت کو غسل دینے والے پر غسلِ جنابت لازم ہے؟:

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • شوہر کا بیوی کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا شوہر بیوی کی میت کوغسل دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا مرنے کے بعد ایک دوسرے کو غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا کوئی زندگی میں ہی کفن خرید سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • مروّجہ حیلۂ اسقاط کے بارے اہل السنۃ و الجماعۃ کا موقف

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • لاش خراب ہوجاۓ تو اس کو غسل اور کفن دینے کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین کا بعد از وفات ان میں سے زندہ کا دوسرے چھونا-دیکھنا -غسل دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت ہوجانے کے بعد کے مختلف احکام

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • احرام کی چادروں میں کفن دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • اگر میت کے بیٹے تدفین کے اخراجات از خود برداشت کرے تو س میں کوئی قباحت ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 1
  • غیر محرم مرد کا عورت کی میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نومولود بچے کے مرنے کے بعد اس کی خوراک والی نالی کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل لوگوں کو دکھانے کے لئے میت کا چہرہ کھولنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 2
  • جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنے کا ثبوت -اور "دوران قرآن " کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
Related Topics متعلقه موضوعات