تجہیز و تکفین

میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

فتوی نمبر :
60548
| تاریخ :
2006-08-17
عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

۱۔ ہمارے علاقہ میں رواج ہے کہ جنازہ پڑھنے کے بعد تمام لوگ باری باری میت کا چہرہ دیکھتے ہیں ، شرعاً یہ کیسا عمل ہے، کیا جنازہ سے پہلے چہرہ دیکھنے کی اجازت ہے؟
۲۔ تدفین کے بعد تلقین کا کیا حکم ہے وہ سراً پڑھنی چاہیے یا جہراً؟ قرآن و حدیث کے مطابق جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ میت کا چہرہ دیکھنا چاہے جنازہ سے پہلے ہو یا بعد میں، بہر صورت جائز ہے، مگر اس کو رسم بنا لینا صحیح نہیں۔
۲۔ تلقین سے مراد اگر اوّلِ بقرہ اور آخرِ بقرہ کا پڑھنا ہو تو اس کا پڑھنا ثابت، بلکہ مستحب ہے اور سراً و جہراً دونوں طرح پڑھنے کی گنجائش ہے، اگر چہ جہراً مروج اور بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی سنن ابن ماجه: عن أنس بن مالك، قال: لما قبض إبراهيم ابن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال لهم النبي - صلى الله عليه وسلم -: " لا تدرجوه في أكفانه حتى أنظر إليه، فأتاه، فانكب عليه، و بكى اھ(1/ 473)۔
و فیه أیضا:عن عائشة، قالت: لما قبض رسول الله - صلى الله عليه وسلم- و أبو بكر عند امرأته، ابنة خارجة بالعوالي، فجعلوا يقولون، لم يمت النبي - صلى الله عليه وسلم - ، إنما هو بعض ما كان يأخذه عند الوحي، فجاء أبو بكر، فكشف عن وجهه و قبل بين عينيه اھ (1/ 520)۔
و فی المعجم الكبير للطبراني: ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ’’إِذَا مَاتَ أَحَدُكُمْ فَلَا تَحْبِسُوهُ، وَ أَسْرِعُوا بِهِ إِلَى قَبْرِهِ، وَ لْيُقْرَأْ عِنْدَ رَأْسِهِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَ عِنْدَ رِجْلَيْهِ بِخَاتِمَةِ الْبَقَرَةِ فِي قَبْرِهِ‘‘ اھ(12/ 444)۔
و فی شرح الصدور بشرح حال الموتى و القبور: و أخرج الطبراني و البيهقي في الشعب عن إبن عمر - رضي الله عنهما- قال سمعت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول إذا مات أحدكم فلا تحبسوه و أسرعوا به إلى قبره و ليقرأ عند رأسه فاتحة الكتاب و لفظ البيهقي فاتحة البقرة و عند رجليه بخاتمة سورة البقرة في قبره اھ(ص: 109)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60548کی تصدیق کریں
0     1816
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • مردے کو غسل دینے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا میت کو غسل دینے والے پر غسلِ جنابت لازم ہے؟:

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • شوہر کا بیوی کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا شوہر بیوی کی میت کوغسل دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا مرنے کے بعد ایک دوسرے کو غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا کوئی زندگی میں ہی کفن خرید سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • مروّجہ حیلۂ اسقاط کے بارے اہل السنۃ و الجماعۃ کا موقف

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • لاش خراب ہوجاۓ تو اس کو غسل اور کفن دینے کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین کا بعد از وفات ان میں سے زندہ کا دوسرے چھونا-دیکھنا -غسل دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت ہوجانے کے بعد کے مختلف احکام

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • احرام کی چادروں میں کفن دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • اگر میت کے بیٹے تدفین کے اخراجات از خود برداشت کرے تو س میں کوئی قباحت ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 1
  • غیر محرم مرد کا عورت کی میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نومولود بچے کے مرنے کے بعد اس کی خوراک والی نالی کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل لوگوں کو دکھانے کے لئے میت کا چہرہ کھولنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 2
  • جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنے کا ثبوت -اور "دوران قرآن " کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
Related Topics متعلقه موضوعات