تجہیز و تکفین

انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

فتوی نمبر :
59144
| تاریخ :
2000-01-02
عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا خاوند یا بیوی کے فوت ہونے کی صورت میں کیا بیوی اور میاں کا رشتہ ختم ہوجاتا ہے؟ کیا ایک دوسرے کا منہ دیکھ سکتے ہیں؟ کیا شوہر بیوی کے جنازہ کو کندھا دے سکتا ہے؟ کیا شوہر بیوی کو قبر میں اتار سکتا ہے؟ کیا مجبوری میں میاں بیوی کو اور بیوی شوہر کو غسل دے سکتی ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر عورت کا انتقال ہوجائے تو خاوند اس کے حق میں اجنبی مرد کے حکم میں ہوجاتا ہے اس لئے کہ ملکِ نکاح ختم ہوچکی ہے، لہٰذا خاوند کا اپنی مردہ بیوی کو غسل دینا یا اسے چھونا جائز نہیں، البتہ اس کا چہرہ دیکھنا یا محارم کی عدم موجودگی میں اسے قبر میں اُتارنا جائز اور درست ہے۔
اور اگر خاوند کا انتقال ہوجائے تو عدت ختم ہونے تک بیوی اسی کے نکاح میں رہتی ہے اس لئے اسے اپنے مردہ خاوند کو چھونا، اس کی طرف دیکھنا اور اگر کوئی مرد غسل دینے والا نہ ہو تو اسے غسل دینا بھی جائز ہے، البتہ اگر کوئی عورت غسل دینے والی موجود نہ ہو تو عورت کو مرد غسل نہیں دے سکتا نہ شوہر اور نہ کوئی دوسرا محرم بلکہ اس صورت میں شوہر اپنے ہاتھوں پر کوئی کپڑا وغیرہ لپیٹ کر اسے تیمم کرائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر: ویمنع زوجہا من غسلہا ومسہا لا من النظر إلیہا علی الأصح (إلی قولہ) وہی لا تمنع من ذٰلک أی من تغسیل زوجہا دخل بہا أولا۔ الخ
وقال فی الرد: المرأۃ تغسل زوجہا لإن اباحۃ الغسل مستفادۃ بالنکاح فتبقی ما بقی النکاح۔ الخ (ج۲، ص۱۹۸) واﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59144کی تصدیق کریں
1     3384
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • مردے کو غسل دینے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا میت کو غسل دینے والے پر غسلِ جنابت لازم ہے؟:

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • شوہر کا بیوی کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا شوہر بیوی کی میت کوغسل دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا مرنے کے بعد ایک دوسرے کو غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا کوئی زندگی میں ہی کفن خرید سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • مروّجہ حیلۂ اسقاط کے بارے اہل السنۃ و الجماعۃ کا موقف

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • لاش خراب ہوجاۓ تو اس کو غسل اور کفن دینے کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین کا بعد از وفات ان میں سے زندہ کا دوسرے چھونا-دیکھنا -غسل دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت ہوجانے کے بعد کے مختلف احکام

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • احرام کی چادروں میں کفن دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • اگر میت کے بیٹے تدفین کے اخراجات از خود برداشت کرے تو س میں کوئی قباحت ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 1
  • غیر محرم مرد کا عورت کی میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نومولود بچے کے مرنے کے بعد اس کی خوراک والی نالی کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل لوگوں کو دکھانے کے لئے میت کا چہرہ کھولنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 2
  • جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنے کا ثبوت -اور "دوران قرآن " کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
Related Topics متعلقه موضوعات