مروجہ بینکاری

نیشنل سیونگ میں رقم رکھنے کا حکم؟

فتوی نمبر :
9863
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / مروجہ بینکاری

نیشنل سیونگ میں رقم رکھنے کا حکم؟

میں اپنی ساس کے لئے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں جو کہ بیوہ ہیں اور ان کی عمر 70 سال سے اوپر ہے،ان کے پاس ایک گھر ہے اور کچھ رقم ہے بینک میں، نیشنل سیونگ اسکیم فار بہبود سرٹیفکیٹ فاربیوہ کے تحت ہے۔ ان کا کوئی بیٹا نہیں ،لیکن داماد ہیں اور ایک داماد کو انہوں نے کچھ رقم کا روبار کرنے کے لیے دی تاکہ وہ گھریلو اخراجات کے لیے کچھ رقم دے لیکن وہ ناکام ہوا ، اب ان کے پاس صرف ایک ذریعہ وہ رقم ہے جو بینک میں ہے، میری بیوی اکثر اس بارے میں اپنی ماں سے لڑتی ہے اور ان سے کہتی ہے کہ وہ گھر کو کرائے پر دے دیں اور ایک چھوٹے کرائے کے گھر میں رہیں اور وہ اپنے گھر کے کرائے کے رقم میں سے کھائیں وہ سوچتی ہے کہ اس کی والدہ کو سود نہیں لینا چاہئے۔ میں ایک دوسری طرح سوچتا ہوں کہ میری ساس صرف اس رقم پر گزارا کر سکتی ہے اور جیسا کہ پاکستان حکومت ان کے لئے خرچ کا کوئی شرعی انتظام نہیں کرتی تو گناہ کا بوجھ حکومت پر ہے نہ کہ میری ساس پر، جو نہ کوئی کاروبار کر سکتی ہیں اور نہ کسی پر بھروسہ ؟ برائے مہربانی جواب دیجئے کہ کیا میری بیوی ایسا کرنے کی وجہ سے بے ادب ہے اور کیا میری ساس کی آمدنی واقعی سود ہے اور اگر ہم ان کے پاس جائیں تو ان کا تیار کیا ہوا کھانا کھا سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نیشنل سیونگ میں رقم رکھوا کر اس کا سود کھانا جائز نہیں، اس لئے سائل کی ساس کو اگر کوئی معتمد آدمی کا روبار کے لیے میسر نہ ہو تو بامر مجبوری غیر سودی بینکوں میں رکھوا کر اس کا نفع لینے کی گنجائش ہے ، جبکہ اس وقت تک با مر مجبوری ان کے ہاں کھانے کی گنجائش ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تبارك وتعالى: {وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا } [البقرة: 275]
و في الفتاوى الهندية: آكل الربا وكاسب الحرام أهدى إليه أو أضافه وغالب ماله حرام لا يقبل ولا يأكل ما لم يخبره أن ذلك المال أصله حلال ورثه أو استقرضه وإن كان غالب ماله حلالا لا بأس بقبول هديته والأكل منها كذا في الملتقط اھ (5/ 343)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 9863کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اے ٹی ایم کیلئے دکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مروجہ بینکاری 0
  • سودی بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • ایم سی بی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ریٹائرڈ بینکر کے گھر رشتہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک اپلیکشن کے استعمال پر کیش بیک کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • حکومتی سبسڈی اسکیم کے تحت یو بی ایل بینک سے گاڑی خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • Engaging in conventional banks documents

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • سود کی رقم سے کنورزن (Conversion )فیس اداء کرنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کمرشل بینک کی ڈیوڈنڈ(منافع کی ایک صورت) کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ایم سی بی بینک کے میچول فنڈ میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • سودی بینک میں ’’سیونگ اکاؤنٹ‘‘ کُھلوانا- کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • میزان بینک سے گھر بنوانے اور سولر پینل لگوانےکا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر گھر خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک میں منافع کے لئے رقم رکھوانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • نیشنل بینک کے "اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • سیونگ اکاؤنٹ میں ملنے والی سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • اسٹیٹ بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • عام بینکوں کی لیزنگ کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کے ذریعے قسطوں پر کار خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ”البرکہ، المیزان ، الفلاح “کے ذریعہ کار لیزنگ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے لیز پر گاڑی خریدنے میں کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کاروبار کی غرض سے بینک سے قرض لینا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
Related Topics متعلقه موضوعات