محترم مفتی صاحب!میں ایک دفتر میں ملازمت کرتا ہوں جہاں نادرا سے متعلق مختلف جائز خدمات انجام دی جاتی ہیں۔ تاہم، اسی دفتر کا مالک ڈرائیونگ لائسنس بھی بنواتا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ان میں رشوت کا معاملہ بھی شامل ہوتا ہے۔میری ذمہ داری دفتر کا حساب کتاب سنبھالنا ہے۔ مالک لائسنس کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم بھی میرے پاس رکھواتا ہے، اور میں اسے دفتر کی دیگر آمدنی کے ساتھ حساب میں شامل کر دیتا ہوں۔ البتہ میں خود رشوت لینے، دینے یا لائسنس بنوانے کے عمل میں براہِ راست شریک نہیں ہوں، بلکہ صرف حساب کتاب کی ذمہ داری انجام دیتا ہوں۔
میرا سوال یہ ہے کہ:1. کیا ایسی جگہ ملازمت کرنا میرے لیے شرعاً جائز ہے؟
2. کیا اس ملازمت کی ماہانہ تنخواہ میرے لیے حلال ہے؟
3. جبکہ لائسنس کی آمدنی بھی دیگر رقوم کے ساتھ میرے ذریعے حساب میں شامل ہوتی ہے، تو کیا اس سے میری کمائی پر کوئی شرعی اثر پڑتا ہے؟
4. اگر یہ صورت شرعاً درست نہیں، تو مجھے اس معاملے میں کیا کرنا چاہیے؟
جزاکم اللہ خیراً، اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے۔
صورتِ مسئولہ میں سائل جس دفتر میں ملازمت کرتا ہے، اگراس کا اصل کام جائز اور قانون کے مطابق ہے، البتہ بقول سائل رشوت کے ذریعے بعض غیرقانونی امور بھی انجام دیے جاتے ہیں ، جن میں سائل براہِ راست ملوث نہیں، بلکہ اس کی ذمہ داری صرف دفتر کا حساب کتاب رکھنا ہے، تو محض اس وجہ سے اس کی ملازمت اور تنخواہ حرام نہیں ہوگی۔ البتہ اگر سائل کے لیے رشوت سے متعلق امور میں تعاون سے بچنا ممکن ہو تو اسے حتی الامکان اس سے اجتناب کرنا چاہئیے۔
کماقال اللہ تعالی فی التنزیل : ﴿وَتَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡبِرِّ وَٱلتَّقۡوَىٰۖ وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَۖ إِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ﴾ [المائدة: 2]
وفي «تفسير القرطبي = الجامع لأحكام القرآن» : قوله تعالى: (وتعاونوا على البر والتقوى)۔۔۔۔۔ وهو أمر لجميع الخلق بالتعاون على البر والتقوى، أي ليعن بعضكم بعضا، وتحاثوا على ما أمر الله تعالى واعملوا به، وانتهوا عما نهى الله عنه وامتنعوا منه، وهذا موافق لما روي عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: (الدال على الخير كفاعله).۔۔۔۔(ولا تعاونوا على الإثم والعدوان) وهو الحكم اللاحق عن الجرائم ، وعن" العدوان" وهو ظلم الناس.(ج ، 6 ص ، 46 ط: دارالكتب المصرية ، القاھرة )
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0