السلام علیکم!
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرے والد صاحب کا دو سال پہلے انتقال ہو گیا تھا۔ ان کے ایصالِ ثواب کے لیے میری والدہ اللہ کے نام پر ان کے قریبی رشتہ داروں، یعنی ان کی بہنوں، بھائی اور ان کے بچوں کو کھانا کھلاتی ہیں، اور سب مل کر ایصالِ ثواب کے لیے سورۂ ملک اور سورۂ یٰسین کی تلاوت کرتے ہیں۔میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ درست ہے؟ براہِ کرم شریعت کے مطابق ہماری رہنمائی فرمائیں۔
.
صورتِ مسؤلہ میں سائل کے مرحوم والد کے ایصا ل ِثواب کے لیے والدہ کا اپنے رشتہ داروں کو کھا نا کھلانا اور ان کے ساتھ مل کر سورہ ملک ، سورہ یٰسین یا قرآن ِکریم کی دیگر سورتوں کی تلاوت کر کے اس کا ثواب مرحوم کو پہنچا نا درست ہے، تاہم ایصالِ ثواب کی مذکور مجلس میں کسی خاص سورت یا مخصوص اجتماع کو ضروری سمجھنے اور اس عمل میں نمود و نمائش، اسراف یا کسی پر مالی بوجھ ڈالنے سے احتراز کرنا بہرحال لازم ہے۔
وفی حاشیۃ ابن عابدین: وفي شرح اللباب ويقرأ من القرآن ما تيسر له من الفاتحة وأول البقرة إلى المفلحون وآية الكرسي - وآمن الرسول - وسورة يس وتبارك الملك وسورة التكاثر والإخلاص اثني عشر مرة أو إحدى عشر أو سبعا أو ثلاثا، ثم يقول: اللهم أوصل ثواب ما قرأناه إلى فلان أو إليهم. اهـ.(مطلب فی زیارۃ القبور ج: 2 ص: 243 ناشر:سعید)