ایصال ثواب

ایصالِ ثواب کے لۓ اجتماعی قرآن خوانی اور اس پر اجرت یا کھانے کا حکم

فتوی نمبر :
60043
| تاریخ :
2013-11-19
عبادات / جنائز / ایصال ثواب

ایصالِ ثواب کے لۓ اجتماعی قرآن خوانی اور اس پر اجرت یا کھانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایصالِ ثواب کے لۓ ختمِ قرآن کرنا اور اسی طرح بچوں کو جمع کرنا اور ان سے گھر یا فیکٹری میں جاکر پڑھوانا اور اسی طرح مردے کے پیچھے پڑھنا، قبرستان میں جا کر پڑھنا اور اسی طرح سورۃ الفاتحہ پڑھنا قبر پر جاکر اور ختمِ قرآن کے بعد اور فاتحہ کے بعد کھانا کھلانا اور نقدی تقسیم کرنا احادیثِ مبارکہ سے یا کسی صحابی کے قول سے ان کا کوئی جواز ملتا ہے یا نہیں؟ ان مسائل کا جواب دیکر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

طلبہ کرام وغیرہ کو تبرک کی غرض سے گھر یا فیکٹری میں بلا کر کھانا کھلانا اور پیسے دینا یا برکت کے لۓ قرآن خوانی کراکر دعا کرانا جائز اور درست ہے ، البتہ ایصالِ ثواب کی غرض سے قرآن خوانی کا مروّجہ طریقہ کئی مفاسدِ شرعیہ کی وجہ سے درست نہیں ہے، اس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

في المصنف-لابن أبي شيبة : عن أبي سعيد قال : بعثنا النبي صلى الله عليه وسلم ثلاثين راكبا في سرية ، قال : فنزلنا بقوم فسألناهم القرى ، فلم يقرونا ، قال : فلدغ سيدهم ، قال : فأتونا فقالوا : أفيكم أحد يرقي من العقرب ؟ قال: قلت : نعم أنا ، و لكن لا أرقية حتى تعطونا غنما ، قال : فقالوا : إنا نعطيكم ثلاثين شاة ، قال : فقبلنا ، قال : فقرأت عليه الفاتحة سبع مرات ، قال : فبرأ و قبضت الغنم ، فعرض في أنفسنا منها شئ ، فقلنا : لا تعجلو حتى تأتوا رسول الله -صلى الله عليه وسلم -قال : فلما قدمنا عليه ، قال : فذكرت له الذي صنعت ، قال: " أو ما علمت أنها رقية ، اقسموا الغنم ، و اضربوا لي معكم بسهم " اھ(20/ 13)۔
و فی الشامية : و قد أطنب (إلی قوله) إن القرآن بالأجرة لا يستحق الثواب لا للميت و لا للقارئ . و قال العيني في شرح الهداية : و يمنع القارئ للدنيا ، و الآخذ و المعطي آثمان . فالحاصل أن ما شاع في زماننا من قراءة الأجزاء بالأجرة لا يجوز ؛ لأن فيه الأمر بالقراءة و إعطاء الثواب للآمر و القراءة لأجل المال اھ(6/56)۔
و فیھا ایضا : و لا يصح الاستئجار على القراءة و إهدائها إلى الميت(إلی قوله)إن القارئ إذا قرأ لأجل المال فلا ثواب له فأي شيء يهديه إلى الميت،(إلی قوله) و منها الوصية من الميت باتخاذ الطعام و الضيافة يوم موته أو بعده و بإعطاء دراهم لمن يتلو القرآن لروحه أو يسبح أو يهلل له و كلها بدع منكرات باطلة ، و المأخوذ منها حرام للآخذ ، و هو عاص بالتلاوة و الذكر لأجل الدنيا اهـ(6/57)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60043کی تصدیق کریں
0     1988
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دفن کے بعد قبر کے سرہانے سورہ بقرہ پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایصال ثواب 0
  • تدفین کے بعد تلاوت قرآن کریم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • خود کشی کرنے والے کیلئے ایصال ثواب کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • مسلمان کی ایصال ثواب کے لیے شمشان بھومی جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایصال ثواب 0
  • مرحوم کے لئے سوا لاکھ کا ختم کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • غسل د ینے سے قبل میت کے پاس بیٹھ کرقرآن کریم کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • کیا زندہ لوگوں کیلئے بھی ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • انتقال کے تیسرے دن ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کرنااور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • قبر کے پاس بیٹھ کر تلاوت کرنا -حفاظ کو مستقل تلاوت کے لیے مقرر کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب کے اعمال

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • نفلی عبادات کا ثواب مرحومین کو بخشنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مسلمان کا مشرک کے لیے ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبر پر ایصال ثواب کرنے والے کو مردے کا دیکھنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصال ثواب کرنے کا کوئی طریقہ مختص کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • مرحومین کے لۓ ایصالِ ثواب کا حکم اور شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبرستان جا کر ، ایصالِ ثواب کے لیے سور ت پڑھنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • کیا بیک وقت کسی چیز کا ثواب تمام زندہ و مردہ مسلمانوں کو پہنچایا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مردے کا قبر میں ، عزیز و اقارب کے آنے کا منتظر رہنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • انتقال کے بعد تین دن تک خیرات کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب کی نیت سے کھانا کھلانا زیادہ بہتر ہے یا مسجد ومدرسہ میں تعاون کرنا؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • ایصالِ ثواب کے لۓ اجتماعی قرآن خوانی اور اس پر اجرت یا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب صرف مردوں کو کیا جا سکتا ہے یا زندہ لوگوں کو بھی؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • تدفین کے بعد سورۂ بقرہ کے اول آخر پڑھنے کی شرعی حیثیت-قرآن کریم کی تلاوت کیے بغیر صرف بوسہ لینا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • میت کی مغفرت کے لئےدعا کا طریقہ - قبر میں اتارتے وقت اور مٹی ڈالتے وقت کی دعا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
Related Topics متعلقه موضوعات