ایصال ثواب

ایصالِ ثواب کے اعمال

فتوی نمبر :
60783
| تاریخ :
2016-03-02
عبادات / جنائز / ایصال ثواب

ایصالِ ثواب کے اعمال

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، تو آپ کوئی ایسا عمل (ایصالِ ثواب کا طریقہ) بتائیں جو قرآن و سنت کی روشنی میں ہو ، جس عمل کے کرنے سے مرحومہ کے قبر کے سوالات، آخرت کے امتحانات آسان ہو جائیں اور ان کو تاقیامت ایصالِ ثواب ملتا رہے،عمل مالی عبادت ہو، یا بدنی عبادت کا، دونوں کا طریقہ بتائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کوئی بھی ایسا عمل جس کے کرنے سے خود آدمی کو ثواب ملتا ہے اس کا کسی مرحوم شخص کےلیے ایصالِ ثواب کرنا بھی جائز اور درست ہے خواہ مالی عبادات ہوں یا بدنی ہوں، بلکہ کوئی ایسا عمل جس کا ثواب عرصہ دراز تک ملتا رہے جو صدقہ جاریہ کہلاتا ہے وہ سب سے بہترین عمل ہے، جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ مرحوم شخص کے ایصالِ ثواب کی نیت سے کسی عام فائدہ کی چیز کو بنا کر وقف کیا جائے جیسے عام راستہ بنانا ،کنواں کھدوانا، بیماروں کے لیے شفاخانہ بنانا یا مسجد و مدرسہ کےلیے مدد کرنا وغیرہ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْوَاكُمْ﴾ (محمد: 19)
و فی صحيح مسلم: وقال محمد: سمعت أبا إسحاق إبراهيم بن عيسى الطالقاني قال: قلت لعبد الله بن المبارك، يا أبا عبد الرحمن: الحديث الذي جاء «إن من البر بعد البر أن تصلي لأبويك مع صلاتك، وتصوم لهما مع صومك».(1/ 16)۔
و فی شرح النووي على مسلم: وَلَكِنْ مَنْ أَرَادَ بِرَّ وَالِدَيْهِ فَلْيَتَصَدَّقْ عَنْهُمَا فَإِنَّ الصَّدَقَةَ تَصِلُ إِلَى الْمَيِّتِ وَيَنْتَفِعُ بِهَا بِلَا خِلَافٍ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ (إلی قولہ) وَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِهِ يَصِلُ ثَوَابُهَا إِلَى الْمَيِّتِ وَذَهَبَ جَمَاعَاتٌ مِنَ الْعُلَمَاءِ إِلَى أَنَّهُ يَصِلُ إِلَى الْمَيِّتِ ثَوَابُ جَمِيعِ الْعِبَادَاتِ مِنَ الصَّلَاةِ وَالصَّوْمِ وَالْقِرَاءَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ وَفِي صَحِيحِ الْبُخَارِيِّ فِي باب من مات وعليه نذر أن ابن عُمَرَ أَمَرَ مَنْ مَاتَتْ أُمُّهَا وَعَلَيْهَا صَلَاةٌ أَنْ تُصَلِّيَ عَنْهَا (إلی قولہ) وَقَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مات بن آدَمَ انْقَطَعَ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو لَهُ الخ(1/ 90،89)۔
و فی عمدة القاري شرح صحيح البخاري: وقال صاحب (الهداية) : الأصل أن الإنسان له أن يجعل ثواب عمله لغيره صلاة أو صدقة أو صوما أو غيرها، عند أهل السنة والجماعة، لما روي عنه صلى الله عليه وسلم أنه ضحى بكبشين أحدهما عن نفسه، والآخر عن أمته. (9/ 126)۔
و فی مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: ويصل للميت ثواب كل عبادة فعلت عنه واجبة أو مندوبة، وكتب أصحابنا الحنفية خاصة على أن للإنسان أن يجعل ثواب عمله لغيره صلاة أو غيرها، بل عبارة كثير منهم أن هذا مذهب أهل السنة والجماعة. (4/ 1409)۔
و فی الدر المختار وحاشية ابن عابدين: صرح علماؤنا في باب الحج عن الغير بأن للإنسان أن يجعل ثواب عمله لغيره صلاة أو صوما أو صدقة أو غيرها كذا في الهداية،(الی قولہ) وفي البحر: من صام أو صلى أو تصدق وجعل ثوابه لغيره من الأموات والأحياء جاز، ويصل ثوابها إليهم عند أهل السنة والجماعة كذا في البدائع،(2/ 243)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60783کی تصدیق کریں
0     1428
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دفن کے بعد قبر کے سرہانے سورہ بقرہ پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایصال ثواب 0
  • تدفین کے بعد تلاوت قرآن کریم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • خود کشی کرنے والے کیلئے ایصال ثواب کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • مسلمان کی ایصال ثواب کے لیے شمشان بھومی جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایصال ثواب 0
  • مرحوم کے لئے سوا لاکھ کا ختم کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • غسل د ینے سے قبل میت کے پاس بیٹھ کرقرآن کریم کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • کیا زندہ لوگوں کیلئے بھی ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • انتقال کے تیسرے دن ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کرنااور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • قبر کے پاس بیٹھ کر تلاوت کرنا -حفاظ کو مستقل تلاوت کے لیے مقرر کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب کے اعمال

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • نفلی عبادات کا ثواب مرحومین کو بخشنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مسلمان کا مشرک کے لیے ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبر پر ایصال ثواب کرنے والے کو مردے کا دیکھنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصال ثواب کرنے کا کوئی طریقہ مختص کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • مرحومین کے لۓ ایصالِ ثواب کا حکم اور شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبرستان جا کر ، ایصالِ ثواب کے لیے سور ت پڑھنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • کیا بیک وقت کسی چیز کا ثواب تمام زندہ و مردہ مسلمانوں کو پہنچایا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مردے کا قبر میں ، عزیز و اقارب کے آنے کا منتظر رہنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • انتقال کے بعد تین دن تک خیرات کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب کی نیت سے کھانا کھلانا زیادہ بہتر ہے یا مسجد ومدرسہ میں تعاون کرنا؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • ایصالِ ثواب کے لۓ اجتماعی قرآن خوانی اور اس پر اجرت یا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب صرف مردوں کو کیا جا سکتا ہے یا زندہ لوگوں کو بھی؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • تدفین کے بعد سورۂ بقرہ کے اول آخر پڑھنے کی شرعی حیثیت-قرآن کریم کی تلاوت کیے بغیر صرف بوسہ لینا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • میت کی مغفرت کے لئےدعا کا طریقہ - قبر میں اتارتے وقت اور مٹی ڈالتے وقت کی دعا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
Related Topics متعلقه موضوعات