ایصال ثواب

انتقال کے بعد تین دن تک خیرات کرنا

فتوی نمبر :
65445
| تاریخ :
2008-11-08
عبادات / جنائز / ایصال ثواب

انتقال کے بعد تین دن تک خیرات کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میت کے پیچھے پہلے دن، دوسرے دن اور تیسرے دن خیرات کرنا کیسا ہے آیا جائز ہے یا حرام ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

میت کو ایصالِ ثواب کی خاطر انفرادی طور پر نماز ، روزہ ، صدقہ وخیرات اور تلاوت وغیرہ اعمالِ خیر انجام دے کر ان کاثواب بخشنا بلاشبہ جائز اور باعثِ خیر بھی ہے۔
البتہ آج کل کے مروّجہ طریقے کے مطابق میت کے گھر والوں کا اجتماعی طور پر اور دنوں کی تعیین و تخصیص کے ساتھ کھانے وغیرہ پکا کر ان پر ختم وغیرہ پڑھنا، ان امور کو خیرات کا نام دے کر انجام دینا اور اسی کو ہی ایصالِ ثواب کا طریقہ سمجھنا اور جو ایسا نہ کرے، اسے حقارت کی نگاہ سے دیکھنا اور مختلف القاب سے نوازنا ایسے امور ہیں، جن کی وجہ سے ایک جائز ،بلکہ مستحب امر بھی بدعت بن جاتا ہے جو کہ مروّج ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في مرقاة المفاتيح: وعن عاصم بن كليب، عن أبيه، عن رجل من الأنصار، قال: «خرجنا مع رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في جنازة، فرأيت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وهو على القبر يوصي الحافر يقول: أوسع من قبل رجليه، أوسع من قبل رأسه ، فلما رجع استقبله داعي امرأته، فأجاب ونحن معه، فجيء بالطعام، فوضع يده، ثم وضع القوم، فأكلوا الخ
هذا الحديث بظاهره يرد على ما قرره أصحاب مذهبنا من أنه يكره اتخاذ الطعام في اليوم الأول أو الثالث، أو بعد الأسبوع كما في البزازية، وذكر في الخلاصة: أنه لا يباح اتخاذ الضيافة عند ثلاثة أيام، وقال الزيلعي: ولا بأس بالجلوس للمصيبة إلى ثلاث من غير ارتكاب محظور من فرش البسط والأطعمة من أهل الميت. وقال ابن الهمام: يكره اتخاذ الضيافة من أهل الميت، والكل عللوه بأنه شرع في السرور، لا في الشرور. قال: وهي بدعة مستقبحة. (إلی قوله) فينبغي أن يقيد كلامهم بنوع خاص من اجتماع يوجب استحياء أهل بيت الميت، فيطعمونهم كرها، أو يحمل على كون بعض الورثة صغيرا أو غائبا، أو لم يعرف رضاه، أو لم يكن الطعام من عند أحد معين من مال نفسه لا من مال الميت قبل قسمته ونحو ذلك. وعليه محمل قول قاضي خان: يكره اتخاذ الضيافة في أيام المصيبة ; لأنها أيام تأسف، فلا يليق بها ما يكون للسرور، وإن اتخذ طعاما للفقراء كان حسنا اھ (9/ 3832)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65445کی تصدیق کریں
0     2492
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دفن کے بعد قبر کے سرہانے سورہ بقرہ پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایصال ثواب 0
  • تدفین کے بعد تلاوت قرآن کریم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • خود کشی کرنے والے کیلئے ایصال ثواب کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • مسلمان کی ایصال ثواب کے لیے شمشان بھومی جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایصال ثواب 0
  • مرحوم کے لئے سوا لاکھ کا ختم کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • غسل د ینے سے قبل میت کے پاس بیٹھ کرقرآن کریم کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • کیا زندہ لوگوں کیلئے بھی ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • انتقال کے تیسرے دن ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کرنااور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • قبر کے پاس بیٹھ کر تلاوت کرنا -حفاظ کو مستقل تلاوت کے لیے مقرر کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب کے اعمال

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • نفلی عبادات کا ثواب مرحومین کو بخشنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مسلمان کا مشرک کے لیے ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبر پر ایصال ثواب کرنے والے کو مردے کا دیکھنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصال ثواب کرنے کا کوئی طریقہ مختص کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • مرحومین کے لۓ ایصالِ ثواب کا حکم اور شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبرستان جا کر ، ایصالِ ثواب کے لیے سور ت پڑھنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • کیا بیک وقت کسی چیز کا ثواب تمام زندہ و مردہ مسلمانوں کو پہنچایا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مردے کا قبر میں ، عزیز و اقارب کے آنے کا منتظر رہنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • انتقال کے بعد تین دن تک خیرات کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب کی نیت سے کھانا کھلانا زیادہ بہتر ہے یا مسجد ومدرسہ میں تعاون کرنا؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • ایصالِ ثواب کے لۓ اجتماعی قرآن خوانی اور اس پر اجرت یا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب صرف مردوں کو کیا جا سکتا ہے یا زندہ لوگوں کو بھی؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • تدفین کے بعد سورۂ بقرہ کے اول آخر پڑھنے کی شرعی حیثیت-قرآن کریم کی تلاوت کیے بغیر صرف بوسہ لینا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • میت کی مغفرت کے لئےدعا کا طریقہ - قبر میں اتارتے وقت اور مٹی ڈالتے وقت کی دعا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
Related Topics متعلقه موضوعات