ایصال ثواب

قبر کے پاس بیٹھ کر تلاوت کرنا -حفاظ کو مستقل تلاوت کے لیے مقرر کرنا

فتوی نمبر :
60555
| تاریخ :
2005-07-18
عبادات / جنائز / ایصال ثواب

قبر کے پاس بیٹھ کر تلاوت کرنا -حفاظ کو مستقل تلاوت کے لیے مقرر کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
۱۔ قبر کے پاس بیٹھ کر تلاوت کرنے کا کیا حکم ہے؟
۲۔ اس کے لیے حافظوں کو مستقل بٹھا دینا کیسا ہے؟
۳۔ قبرستان اور قبر پر درخت لگانے کے متعلق تفصیل ارشاد فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ قبر کے پاس تلاوت کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے۔
۲۔ جائز ہے، مگر اس کو لازم سمجھ کر رسم بنا لینا اور قاریوں کو اجرت دے کر پڑھوانا ایسے امور ہیں جن کی وجہ سے ایک مستحب امر بھی ممنوع ہو جاتا ہے، لہٰذا اس سے احتراز چاہیے۔
۳۔ قبرستان میں درخت لگانا بلاشبہ جائز اور درست ہے،مگر قبر موضع درخت نہیں ہے، اس لیے قبر پر درخت لگانے سے احتراز چاہیے، البتہ محض ہریالی کے حصول کی خاطر سبزہ وغیرہ لگانے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی عمدة القاري شرح صحيح البخاري:من دخل المقابر فقرأ سورة: يس، خفف الله عنهم يومئذ اھ(3/ 118)۔
و في البحر الرائق: و لا بأس بقراءة القرآن عند القبور و ربما تكون أفضل من غيره و يجوز أن يخفف الله عن أهل القبور شيأ من عذاب القبر أو يقطعه عند دعاء القاريء و تلاوته و فيه ورد آثار من دخل المقابر فقرأ سورة يس خفف الله عنهم يومئذ وكان له بعدد من فيها حسنات اھ (2/ 210)۔
و فی الفتح: و اختلفوا فی اجلاس القارئین عند القبر و المختار عدم الکراهة اھ(۳/۱۰۲)۔
و فی حاشية ابن عابدين: و قد قال العلماء: إن القارئ إذا قرأ لأجل المال فلا ثواب له فأي شيء يهديه إلى الميت، و إنما يصل إلى الميت العمل الصالح اھ(6/ 57)۔
و في السنن الكبرى للبيهقي و في ذيله الجوهر النقي: عن أبى هريرة أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال :« لأن يجلس أحدكم على جمرة أو على نار فتحرق ثيابه حتى تخلص إليه خير له من أن يجلس على قبر ». و فى رواية على :« لأن يجلس أحدكم على جمرة فتحرق ثيابه حتى تصل إلى جلده خيرله من أن يجلس على قبر ». رواه مسلم فى الصحيح عن قتيبة بن سعيد اھ(4/ 79)۔
و في مراقي الفلاح: ( و ) كره ( قلع الحشيش ) الرطب ( و ) كذا (الشجر من المقبرة ) لأنه ما دام رطبا يسبح الله تعالى فيؤنس الميت و تنزل بذكر الله تعالى الرحمة (و لا بأس بقلع اليابس منهما ) أي الحشيش و الشجر لزوال المقصود اھ(ص: 233)۔
و في رد المحتار: يكره أيضا قطع النبات الرطب و الحشيش من المقبرة دون اليابس كما في البحر و الدرر و شرح المنية و علله في الإمداد بأنه ما دام رطبا يسبح الله - تعالى - فيؤنس الميت و تنزل بذكره الرحمة اهـ و نحوه في الخانية اھ (2/ 245)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60555کی تصدیق کریں
0     1421
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دفن کے بعد قبر کے سرہانے سورہ بقرہ پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایصال ثواب 0
  • تدفین کے بعد تلاوت قرآن کریم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • خود کشی کرنے والے کیلئے ایصال ثواب کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • مسلمان کی ایصال ثواب کے لیے شمشان بھومی جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایصال ثواب 0
  • مرحوم کے لئے سوا لاکھ کا ختم کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • غسل د ینے سے قبل میت کے پاس بیٹھ کرقرآن کریم کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • کیا زندہ لوگوں کیلئے بھی ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • انتقال کے تیسرے دن ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کرنااور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • قبر کے پاس بیٹھ کر تلاوت کرنا -حفاظ کو مستقل تلاوت کے لیے مقرر کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب کے اعمال

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • نفلی عبادات کا ثواب مرحومین کو بخشنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مسلمان کا مشرک کے لیے ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبر پر ایصال ثواب کرنے والے کو مردے کا دیکھنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصال ثواب کرنے کا کوئی طریقہ مختص کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • مرحومین کے لۓ ایصالِ ثواب کا حکم اور شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبرستان جا کر ، ایصالِ ثواب کے لیے سور ت پڑھنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • کیا بیک وقت کسی چیز کا ثواب تمام زندہ و مردہ مسلمانوں کو پہنچایا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مردے کا قبر میں ، عزیز و اقارب کے آنے کا منتظر رہنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • انتقال کے بعد تین دن تک خیرات کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب کی نیت سے کھانا کھلانا زیادہ بہتر ہے یا مسجد ومدرسہ میں تعاون کرنا؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • ایصالِ ثواب کے لۓ اجتماعی قرآن خوانی اور اس پر اجرت یا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب صرف مردوں کو کیا جا سکتا ہے یا زندہ لوگوں کو بھی؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • تدفین کے بعد سورۂ بقرہ کے اول آخر پڑھنے کی شرعی حیثیت-قرآن کریم کی تلاوت کیے بغیر صرف بوسہ لینا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • میت کی مغفرت کے لئےدعا کا طریقہ - قبر میں اتارتے وقت اور مٹی ڈالتے وقت کی دعا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
Related Topics متعلقه موضوعات