ایصال ثواب

قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
59128
| تاریخ :
2000-02-02
عبادات / جنائز / ایصال ثواب

قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ:
(۱) قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
(۲) عورتوں کا قبروں کی زیارت کیلئے جانا کیسا ہے؟ اور قبروں پر قرآن لے جانا، پھر وہاں تلاوت کرنا کیسا ہے؟ اور ایصالِ ثواب کا بہترین طریقہ کیا ہے؟
قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دے کر مشکور فرمائیں۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) قبرستان میں ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا جائز اور مباح ہے، مگر آج کل قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنے میں مبتدعین کے ساتھ مشابہت پائی جاتی ہے، اور عام عوام کے عقائد خراب ہونے کا خطرہ بھی شدید ہے، اس لئے اس سے احتراز کرنا ضروری ہے.
(۲) عورتوں کے گھر سے نکلنے میں فتنہ زیادہ ہے، اس لئے انہیں چاہیئے کہ، اپنے گھروں میں ہی رہیں ،اور اگر قبرستان جاکر کوئی خلافِ شرع کام نہ کیا جائے، تو بوڑھی عورتوں کو زیارتِ قبور کیلئے نکلنا جائز ہے، جوان عورت کو نکلنے سے بہرحال احتراز کرنا چاہیئے، اور ایصالِ ثواب کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ،انفرادی طور پر حسبِ توفیق صدقاتِ نافلہ، قرآن کی تلاوت، نفل نمازیں پڑھ کر اور نفل روزے وغیرہ رکھ کر اس کا ثواب میت کو پہنچایا جائے، ایصالِ ثواب کیلئے پورے خاندان کو جمع کرنا، اور سب کی حاضری کو ضروری سمجھنا قطعاً درست نہیں، اس سے احتراز ضروری ہے، اور اسی طرح قرآن کریم کو قبرستان لے جانا بھی ضروری نہیں، بلکہ جو کچھ زبانی یاد ہو ،(مثلاً قل ہوﷲ الخ) وغیرہ پڑھ کر اس کا ثواب پہنچانے سے بھی میت کو اس کا ثواب مل جاتا ہے، لیکن اس کیلئے کسی وقت اور جگہ کو خاص کرنا بھی درست نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی صحیح المسلم: حتی جاء البقیع فقام فاطال القیام ثم رفع یدیه ثلث مرات اھ
وفی شرح النووی: (قوله حتی جاء البقیع الخ) فیه استحباب اطالة الدعاء وتکریرہ ورفع الیدین اھ (٣١٣/١).
وفی الشامیة:(قوله ولو للنساء) وقیل تحرم علیہن والأصح أن الرخصة ثابتة لہن بحر، وجزم فی شرح الکبیر بالکراہة لمامر فی اتباعہن الجنازۃ وقال الخیر الرملی إن کان ذلک لتجدید الحزن والبکاء والندب علی ماجرت به عادتہن فلا تجوز وعلیه حمل حدیث لعن اﷲ زائرات القبور وان کان للإعتبار والترحم من غیر بکاء والتبرک بزیارۃ قبور الصالحین فلا بأس إذا کن عجائز ویکرہ إذا کن شواب کحضور الجماعة فی المساجد اھ (٤٤٥/١)۔واﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59128کی تصدیق کریں
0     1186
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • دفن کے بعد قبر کے سرہانے سورہ بقرہ پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایصال ثواب 0
  • تدفین کے بعد تلاوت قرآن کریم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • خود کشی کرنے والے کیلئے ایصال ثواب کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • مسلمان کی ایصال ثواب کے لیے شمشان بھومی جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ایصال ثواب 0
  • مرحوم کے لئے سوا لاکھ کا ختم کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • غسل د ینے سے قبل میت کے پاس بیٹھ کرقرآن کریم کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ایصال ثواب 0
  • کیا زندہ لوگوں کیلئے بھی ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • انتقال کے تیسرے دن ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کرنااور کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • قبر کے پاس بیٹھ کر تلاوت کرنا -حفاظ کو مستقل تلاوت کے لیے مقرر کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب کے اعمال

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • نفلی عبادات کا ثواب مرحومین کو بخشنے کا حکم

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مسلمان کا مشرک کے لیے ایصالِ ثواب کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبر پر ایصال ثواب کرنے والے کو مردے کا دیکھنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصال ثواب کرنے کا کوئی طریقہ مختص کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • مرحومین کے لۓ ایصالِ ثواب کا حکم اور شرعی طریقہ

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبرستان جا کر ، ایصالِ ثواب کے لیے سور ت پڑھنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • کیا بیک وقت کسی چیز کا ثواب تمام زندہ و مردہ مسلمانوں کو پہنچایا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • مردے کا قبر میں ، عزیز و اقارب کے آنے کا منتظر رہنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • انتقال کے بعد تین دن تک خیرات کرنا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب کی نیت سے کھانا کھلانا زیادہ بہتر ہے یا مسجد ومدرسہ میں تعاون کرنا؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 1
  • ایصالِ ثواب کے لۓ اجتماعی قرآن خوانی اور اس پر اجرت یا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • ایصالِ ثواب صرف مردوں کو کیا جا سکتا ہے یا زندہ لوگوں کو بھی؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • تدفین کے بعد سورۂ بقرہ کے اول آخر پڑھنے کی شرعی حیثیت-قرآن کریم کی تلاوت کیے بغیر صرف بوسہ لینا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
  • میت کی مغفرت کے لئےدعا کا طریقہ - قبر میں اتارتے وقت اور مٹی ڈالتے وقت کی دعا

    یونیکوڈ   ایصال ثواب 0
Related Topics متعلقه موضوعات