مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب کیسا دینا چاہیۓ ؟ اور کیا گھر بیٹھے قرآن پڑھ کر مرحوم کو ثواب دیا جا سکتا ہے ؟ جزاک اللہ
نفلی عبادات مثلاً نفلی نماز ، روزہ ، حج ، صدقات اور تلاوت وغیرہ کر کے مرحومین کو ان عبادات کا ثواب بخشا جا سکتا ہے، جس کو ایصالِ ثواب کہا جاتا ہے، جبکہ گھر میں بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت کر کے اس کا ثواب مرحومین کو بخشنا بھی بلا شبہ جائز ہے۔
فی الدر المختار : الأصل أن كل من أتى بعبادة ما ، له جعل ثوابها لغيره و إن نواها عند الفعل لنفسه لظاهر الأدلة (2/ 595)-
و فی حاشية ابن عابدين : (قوله بعبادة ما) أي سواء كانت صلاة أو صوما أو صدقة أو قراءة أو ذكرا أو طوافا أو حجا أو عمرة ، أو غير ذلك (إلی قوله) الأفضل لمن يتصدق نفلا أن ينوي لجميع المؤمنين و المؤمنات لأنها تصل إليهم و لا ينقص من أجره شيء . اهـ (2/ 595)-