نماز جنازہ

حضرت فاطمہ رض کا جنازہ کس نے پڑھایا تھا؟

فتوی نمبر :
97016
| تاریخ :
2026-07-02
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

حضرت فاطمہ رض کا جنازہ کس نے پڑھایا تھا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے آپ لوگ خیر و عافیت سے ہوں گے میرا سوال یہ ہے کہ حضرت فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا ان کا نماز جنازہ کس نے پڑھایا اور وقت کیا تھا تاریخ کیا تھی اور قبر کے اندر دفنایا کس نے اور اگر نماز جنازہ پڑھانے میں اختلاف ہے تو راجح قول کون سا ہے حضرت علی نے پڑھایا تھا جنازہ رضی اللہ تعالی عنہ یا سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ نے پڑھایا
آپ کے جواب کا منتظر

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حضرت سیدہ حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے وصال، نمازِ جنازہ اور تدفین کے بارے میں روایات میں بعض جزئی اختلافات پائے جاتے ہیں، تاہم جمہور اہلِ سیر و حدیث کے نزدیک راجح قول یہ ہے کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا وصال رسول اللہ ﷺ کے وصال کے تقریباً چھ ماہ بعد 3 رمضان المبارک 11 ہجری میں ہوا، اور اسی رات آپ کی تدفین عمل میں آئی۔
رہا یہ سوال کہ آپ کی نمازِ جنازہ کس نے پڑھائی؟ تو اس بارے میں بھی مختلف روایات منقول ہیں۔ بعض روایات میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نمازِ جنازہ پڑھانے کا ذکر ہے، بعض میں حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا، تاہم متعدد معتبر آثار اور روایات کے مجموعہ سے راجح اور اقویٰ قول یہی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔
چنانچہ متعدد روایات میں صراحت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خود حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نمازِ جنازہ پڑھانے کے لیے آگے کیا اور فرمایا"اللہ کی قسم! آپ کے علاوہ کوئی اور ان کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھائے گا"۔اس کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نمازِ جنازہ ادا فرمائی۔ یہی مضمون السنن الكبرى، كنز العمال، الرياض النضرة، الطبقات الكبرى اور حلية الأولياء وغیرہ میں مختلف اسانید کے ساتھ مذکور ہے۔
اسی بنا پر محققینِ اہلِ سنت نے انہی روایات کو ترجیح دی ہے۔ چنانچہ حافظ عبد الحق محدث دہلوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ "اگرچہ ایک قول حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نمازِ جنازہ پڑھانے کا بھی ہے، لیکن روایات کے مجموعہ سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنازہ میں حاضر ہوئے اور انہی نے نمازِ جنازہ پڑھائی، جبکہ حضرت عثمان، حضرت عبدالرحمن بن عوف اور حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہم بھی اس موقع پر موجود تھے"۔( مدارج النبوۃ(مترجم)، جلد02،صفحہ536، مطبوعہ لاھور)
رہی تدفین، تو راجح روایات کے مطابق آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو رات کے وقت دفن کیا گیا، اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اہلِ خاندان کے بعض افراد کے ساتھ مل کر آپ کو قبر مبارک میں اتارا۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي «الاستيعاب في معرفة الأصحاب» : واختلف في وقت وفاتها، فقال محمد بن علي أبو جعفر: توفيت بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم بستة أشهر.وروي عنه أيضا أنها لبثت بعد وفاة رسول الله صلى الله عليه وسلم ثلاثة أشهر وقيل: بل ماتت بعد وفاة النبي صلى الله عليه وسلم بمائة يوم.وقال الواقدي: حدثنا معمر، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة، قال:وأخبرنا ابن جريج، عن الزهري، عن عروة- أن فاطمة توفيت بعد النبي صلى «الله عليه وسلم بستة أشهر. قال محمد بن عمر: وهو أشبه عندنا. قال: وتوفيت ليلة الثلاثاء لثلاث خلون من شهر رمضان سنة إحدى عشرة.(ج4 ص 1898، ط دارالجيل ،بيروت)
وفي «السنن الكبرى - البيهقي» : عن الشعبي: أن فاطمة، رضي الله عنها لما ماتت دفنها علي رضي الله عنه ليلا، وأخذ بضبعي أبي بكر الصديق رضي الله عنه فقدمه يعني في الصلاة عليها كذا روي بهذا الإسناد والصحيح(ج4،ص46 ط دار الکتب العلمیه ، بیروت)
وفي «كنز العمال في سنن الأقوال والأفعال » : عن جعفر بن محمد عن أبيه قال: ماتت فاطمة بنت النبي صلى الله عليه وسلم فجاء أبو بكر وعمر ليصلوا فقال أبو بكر لعلي بن أبي طالب: تقدم، فقال: ما كنت لأتقدم وأنت خليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم، فتقدم أبو بكر فصلى عليها. "خط في رواة مالك".(ج 12ص515، ط الرسالة)۔
وفي «الرياض النضرة في مناقب العشرة» : عن مالك عن جعفر بن محمد عن أبيه عن جده علي بن الحسين قال: ماتت فاطمة بين المغرب والعشاء، فحضرها أبو بكر وعمر وعثمان والزبير وعبد الرحمن بن عوف، فلما وضعت ليصلى عليها قال علي رضي الله عنه: تقدم يا أبا بكر قال: وأنت شاهد يا أبا الحسن؟ قال: نعم تقدم فوالله لا يصلي عليها غيرك، فصلى عليها أبو بكر رضي الله عنهم أجمعين- ودفنت ليلًا.(ج1ص175)۔
وفي «الطبقات الكبير» : عن إبراهيم قال: صلي أبو بكر الصديق على فاطمة بنت رسول الله، صلى الله عليه وسلم، فكبر عليها أربعا.(ج10 ص29، ط: الخانجي)
«حلية الأولياء وطبقات الأصفياء : عن ابن عباس: «أن النبي صلى الله عليه وسلم أتي بجنازة فصلى عليها وكبر عليها أربعا وقال: كبرت الملائكة على آدم أربع تكبيرات» وكبر أبو بكر على فاطمة أربعا، وكبر عمر على أبى بكر أربعا، وكبر صهيب على عمر أربعا.(ج 4 ص96 ط السعادة)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97016کی تصدیق کریں
0     30
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات