نماز جنازہ

جنازہ مسجد سے باہر اور نماز مسجد میں ہوں تو ایسے نماز جنازہ ہوجاتا ہے

فتوی نمبر :
96923
| تاریخ :
2026-06-29
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

جنازہ مسجد سے باہر اور نماز مسجد میں ہوں تو ایسے نماز جنازہ ہوجاتا ہے

ہم ایک پہاڑی علاقے میں رہتے ہیں جگہ کی تنگی کی وجہ سے نماز جنازہ میں بہت دشواری ہوتی ہے۔علاقےمیں عید گاہ گراؤنڈ وغیرہ بھی نہیں ہیں تاکہ لوگ اس میں صفیں بناکر نماز جنازہ ادا کرسکیں۔البتہ ہمارے علاقے میں بڑا جامع مسجد ہے ہم نے مسجد کے باہر جنازہ رکھنے کے جگہ بنائی ہے اور لوگ اندر مسجد میں کھڑے ہوتے ہیں لہذا اس مسئلہ میں ہمارے لئے حدیث کے روشنی میں رہنمائی فرمائیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مسجد میں نمازِ جنازہ ادا کرنا عند الاحناف مطلقاً مکروہ ہے،البتہ عذرِ شرعی (بارش، جگہ کی تنگی وغیرہ) کی وجہ سے مسجد میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ لہٰذا، سائل جس علاقے میں رہائش پذیر ہے، اگر وہاں آبادی کے قرب و جوار میں نمازِ جنازہ ادا کرنے کے لیے کشادہ میدان یا کوئی مناسب اور موزوں جگہ ہو، تو مسجد میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بجائے اس دوسرے مقام پر نمازِ جنازہ ادا کرنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ البتہ، اگر کوئی اور مناسب جگہ دستیاب نہ ہو، تو نمازِ جنازہ مسجد میں اس طور پر ادا کیا جائے کہ جنازہ (میت) مسجد سے باہر اور لوگ مسجد کے اندر ہوں، تو اس کی گنجائش ہے۔ البتہ، اس صورت میں بھی کوشش کی جائے کہ امام اور چند آدمی بھی میت کے ساتھ مسجد سے باہر کھڑے ہوں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی تنویر الابصار: واختلف في الخارجة عن المسجد وحده أو مع بعض القوم والمختار الكراهة مطلقا خلاصة، بناء على أن المسجد إنما بني للمكتبة، وتوابعها كنافلة وذكر وتدريس علم، وهو الموافق لإطلاق حديث أبي داود «مَنْ صَلَّى عَلَى مَيِّتٍ فِي الْمَسْجِدِ فَلَا صَلَاةَ لَهُ».
وفي حاشية ابن عابدين: وبهذا التقرير ظهر أن الحديث مؤيد للقول المختار من إطلاق الكراهة الذي هو ظاهر الرواية كما قدمناه، فاغتنم هذا التحرير الفريد. (باب صلاۃ الجنازۃ، ج:٢, ص: ٢٢٥, ط: شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي)
وفيها: إنما تكره في المسجد بلا عذر، فإن كان فلا، ومن الأعذار المطر كما في الخانية والاعتكاف كما في المبسوط، كذا في الحلية وغيرها (كتاب الجنازة، مطلب في كراهة صلاة الجنازة في المسجد، ج:٢،ص:٢٢٥الناشر: شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي)
وفي البناية: وذكر في تتمة الفتاوى ناقلا عن فتاوى الإمام نجم الدين إذا كانت الجنازة والقوم والإمام في المسجد فالصلاة مكروهة باتفاق أصحابنا، وإذا كانت الجنازة والإمام وبعض القوم خارج المسجد وباقي القوم في المسجد فالصلاة غير مكروهة بالاتفاق. وإن كانت الجنازة وحدها خارج المسجد فقد اختلف المشايخ فيه، بعضهم قالوا يكره، منهم السيد الإمام أبو شجاع لما أن المسجد بني لأداء المكتوبات، وقال بعضهم لا يكره، لأن المعنى الموجب للكراهة وهو احتمال تلويث المسجد مفقود (باب الجناءز، ج:٣، ص:٢٣١،الناشر: دار الكتب العلمية - بيروت، لبنان).
وفي الهندية: ولا تكره بعذر المطر ونحوه، هكذا في الكافي تكره في الشارع وأراضي الناس، كذا في المضمرات أما المسجد الذي بني لأجل صلاة الجنازة فلا تكره فيه، (الفصل السادس في القبر...، ج:١، ص:١٦٥، الناشر: المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)
وفي حاشية الطحطاوي: وعندنا إن كانت الجنازة خارج المسجد لم يكره أن يصلى عليها في المسجد إنما الكراهة في إدخال الجنازة في المسجد اهـ فلو أمن التلويث لم تكره على سائر الوجوه وإلى ذلك مال في المبسوط وفي المحيط وعليه العمل وهو المختار اهـ ونقل في الدراية عن أبي يوسف أنه لا تكره صلاة الجنازة في المسجد إذا لم يخف خروج شيء يلوث المسجد وهو يؤيد ما قبله وينبغي تقييد الكراهة بظن التلويث فأما توهمه أو شكه فلا تثبت به الكراهة (باب احكام الجنازة، ص:٥٩٦، الناشر: دار الكتب العلمية بيروت - لبنان)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وحید اللہ صافی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96923کی تصدیق کریں
0     84
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات