ہم اسلامی بنک سے گاڑی لینا چاہتے ہیں مگر میرے شوہر نہیں مان رہے، کہتے ہے کہ بینک بس نام کے اسلامی ہیں سود ہر حال میں لیں گیں،برائے مہربانی مجھے تفصیل سے بتائیں کے کیا اسلامی بنک بنا سود کے گاڑی دیتے ہیں یا نہیں؟ حوالہ جات کے ساتھ بتائیں تو مہربانی ہو گی۔ شکریہ
ہماری معلومات کے مطابق معروف اسلامی بینکوں کے معاملات مستند مفتیان کرام کے زیر نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق انجام پاتے ہیں لہذا اگر سائلہ مستند مفتیان کرام کے زیر نگرانی اپنے معاملات سرانجام دینے والے کسی اسلامی بینک کے توسط سے گاڑی خریدے تو اس کی گنجائش ہے۔