تجہیز و تکفین

تکفین و تدفین کا مسنون طریقہ

فتوی نمبر :
967
| تاریخ :
2005-05-23
عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

تکفین و تدفین کا مسنون طریقہ

کفن اور دفن کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مرد کے لیے کفنِ مسنون تین کپڑے یعنی از ار، قمیص اور لفافہ ہیں، جبکہ عورت کو مسنون طریقہ سے پانچ کپڑوں ازار، قمیص، لفافہ، سربند، اور اوڑھنی میں کفنایا جائے گا۔
جبکہ دفن کا مسنون طریقہ یہ ہےکہ آدمی کے نصف(آدھے) قد کے برابر قبر کھود کر اگر زمین سخت ہو تو اس میں لحد بنادی جائے، جس کو بغلی قبر کہتے ہیں، اور میت کو اس میں قبلہ رخ لٹا کر اوپر سے پاٹ دیا جائے گا۔ اور پھر قبر کے سرہانے سورہ بقرہ کا اول اور پائنتی ،سورہ بقرہ کا آخر ی حصہ للہ مافی السموات سے آخر تک پڑھ لیا جائے اور میت کے لیے استقامت اور تثبیت (ثابت قدم رہنے)کی دعا اور اس کے لیے استغفار اور ایصال ثواب کی دعا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (ويسن في الكفن له إزار وقميص ولفافة وتكره العمامة) للميت (إلی قوله) (ولها درع) أي قميص (وإزار وخمار ولفافة وخرقة تربط بها ثدياها) وبطنها (وكفاية له إزار ولفافة) في الأصح(2/ 202)
وفي التنوير: وحفر قبره ويلحد ولا يشق ولا يوضع فيه مضربة ولا بأس باتخاذ تابوت له عند الحاجة اھ (2/ 234)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاکر اللہ فیروز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 967کی تصدیق کریں
0     1091
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • مردے کو غسل دینے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا میت کو غسل دینے والے پر غسلِ جنابت لازم ہے؟:

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • شوہر کا بیوی کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا شوہر بیوی کی میت کوغسل دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا مرنے کے بعد ایک دوسرے کو غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا کوئی زندگی میں ہی کفن خرید سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • مروّجہ حیلۂ اسقاط کے بارے اہل السنۃ و الجماعۃ کا موقف

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • لاش خراب ہوجاۓ تو اس کو غسل اور کفن دینے کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین کا بعد از وفات ان میں سے زندہ کا دوسرے چھونا-دیکھنا -غسل دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت ہوجانے کے بعد کے مختلف احکام

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • اگر میت کے بیٹے تدفین کے اخراجات از خود برداشت کرے تو س میں کوئی قباحت ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • احرام کی چادروں میں کفن دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • غیر محرم مرد کا عورت کی میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 1
  • نومولود بچے کے مرنے کے بعد اس کی خوراک والی نالی کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل لوگوں کو دکھانے کے لئے میت کا چہرہ کھولنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 2
  • میت کے مصنوعی دانت ، تدفین سے قبل الگ کرنے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
Related Topics متعلقه موضوعات