طلاق

بیوی کو کسی دوست کی بیوی بتلانےسے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
95007
| تاریخ :
2026-05-06
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کو کسی دوست کی بیوی بتلانےسے نکاح کا حکم

اسلام و علیکم میرے شوہر اکثر مزاق میں مجھے کہتے ہیں تم میرے دوست کی بیوی ہوں وہ تمھارا شوہر ہے میں تمھارا بیٹا ہوں کیا ایسے کہنے سے نکاح پر کوئی اثر ہوتا ہے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے شوہر کا از راہ مذاق سوال میں مذکور جملہ "تم میرے دوست کی بیوی ہو"بولنے سے اگر چہ ان دونوں کے نکاح پر کوئی فرق نہیں پڑا، لیکن اپنی بیوی کےلئے بطور مذاق بھی اس طرح کے کلمات استعمال کرنا اور اپنے آپ کو بیوی کا بیٹاقرار دینا کسی صورت بھی درست نہیں، بلکہ اپنی غیرت اور حمیت اسلامی کے بھی خلاف ہے، اس لئے سائلہ کے شوہر کو آئندہ اس طرح کے کلمات استعمال کرنے سے اجتناب چاہیے، نیز اس سلسلہ میں اگر سائلہ کی طرف سے اس دوست کے ساتھ کسی تعلق وغیرہ کا کوئی پہلو موجود ہو تو اس بارے میں بھی احتیاط کی ضرورت ہے، تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی کا سبب نہ بنے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیہ: ويكره قوله: أنت أمي ويا ابنتي ويا أختي ونحوه. ( باب الظهار، ج3، ص،470، ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ ریحان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95007کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات