(+92) 0317 1118263

طلاق

وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

فتوی نمبر :
51438
| تاریخ :
2022-08-11

وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

اسلام و علیکم مجھے پوچھنا ہے کیا ھمارے نبی کے دور میں ایس ایم ایس پر طلاق دی جاتی. کیا طلاق کا معاملہ مذاق نہیں بن گیا ہے کتنے ہی گھر اب اس وجہ سے خراب ھو رھے ہے جس کا دل کر رہا ہے کہیں بہی بیٹھا ہے سوشل میڈیا کے زرے طلاق دے رہا ہے جب کے سورہ طلاق میں ھے کے طلاق کے لیے دو گواہوں کی موجودگی میں طلاق دی جائے.

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ وقوع طلاق کے لیے شرعا گواہوں کا ہونا ضروری نہیں بلکہ گواہوں کے بغیر بھی طلاق واقع ہوجاتی اور خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دورمبارکہ اور بعد میں حضرات صحابہ کرام کے دورمیں طلاق کے متعدد واقعات میں گواہوں کے بغیر طلاق کو معتبرماناگیاہے،جہاں تک قرآن کریم میں سورۃ طلاق کے اندر طلاق کے موقع پر گواہوں کا تذکرہ ہے، تو یہ حکم محض استحباب کے درجہ میں ہے اس سے لزوم ثابت نہیں ہوتی۔
اس لیے تحریری طلاق خواہ کسی میسج کے ذریعہ ہو یا کسی کاغذکے ذریعہ ہو، اس سے بہرصورت طلاق واقع ہوجاتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی تفسیر القرطبی: (18 / 157)
"قوله تعالى: {وأشهدوا} أمر بالإشهاد على الطلاق. وقيل: على الرجعة. والظاهر رجوعه إلى الرجعة لا إلى الطلاق. فإن راجع من غير إشهاد ففي صحة الرجعة قولان للفقهاء. وقيل: المعنى وأشهدوا عند الرجعة والفرقة جميعاً. وهذا الإشهاد مندوب إليه عند أبي حنيفة، كقوله تعالى: {وأشهدوا إذا تبايعتم} [البقرة: 282] . وعند الشافعي واجب في الرجعة، مندوب إليه في الفرقة. وفائدة الإشهاد ألايقع بينهما التجاحد، وألايتهم في إمساكها، و لئلايموت أحدهما فيدعي الباقي ثبوت الزوجية". ( سورۃ الطلاق، ط؛ الھیۃ المصریۃ العامہ لکتاب)

وفی الفتاویٰ الہندیۃ: ثم إن کتب علی وجہ المرسوم ولم یعلقہ بالشرط بأن کتب أما بعد ! یا فلانۃ فأنت طالق ، وقع الطلاق عقیب کتابۃ لفظ ’’ الطلاق ‘‘ بلا فصل ۔ (کتاب الطلاق / الفصل السادس في الطلاق بالکتابۃ ۱ ؍ ۳۷۸ )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51438کی تصدیق کریں
0     932
متعلقه فتاوی
( view all )
تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم 10592 1463 بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟ 41387 797 ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟ 25910 1478 تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟ 33249 2011 کیادل میں طلاق دینے سے طلاق ہوجاتی ہے؟ 39341 919 پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟ 21747 679 طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟ 57411 1976 اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟ 33757 1042 بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی " 57261 241 حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم 57895 343 "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا 57254 396 واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق 41326 651 موبائل پر طلاق دینے کا حکم 51159 249 بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا 57292 978 لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم 51146 1827 گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم 51330 1400 تمہیں چھوڑتا ہوں کہنے سے طلاق کا حکم 58029 1183 وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟ 51438 932 بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم 58002 1278 طلاق کی دھمکی سے نکاح کا حکم 13532 744 قسم کھائی میں ساری زندگی تم سے قربت نہیں کرونگا 31462 744 چھوڑدیا کنایہ ہے یا صریح؟ 51325 710 کورٹ کی طرف سے شوہر کو طلاق کےایک لیٹر کا حکم 60317 435 بیوی کی جانب سے علیحدگی کی خواہش اور اس کا طریقہ کار 60319 525 بدعقیدہ و بدکردار شوہر سے طلاق یا خلع لینا 60185 414