(+92) 0317 1118263

طلاق

تمہیں چھوڑتا ہوں کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
58029
| تاریخ :
2022-08-29

تمہیں چھوڑتا ہوں کہنے سے طلاق کا حکم

اگرشوھرغصےکی حالت میں اچانک کہےکہ میں تمہیں چھوڑتا ہوں/چھوڑدیتاہوں، جائو جہاں جانا چاہو چلی جائو۔ کیا اس سے طلاق واقع ہو جاتی ہے ۔(نوٹ کیجئے کہ طلاق کی کوئی بات نہیں ہورہی تھی اچانک کسی بات پہ غصے میں کہا گیا ہو تو) اسکے بعد شوہر اعتراف کرے کہ اسکا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا اور مزید کہے کہ وہ طلاق کا کہنے لگا تھا لیکن اس نے خود کو روک لیا۔ براہ مہربانی جلد از جلد رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ”چھوڑتاہوں/ چھوڑدیا“ کا لفظ در اصل الفاظ کنایہ میں سے تھا مگر عرف عام میں طلاق کے معنی میں استعمال ہونے لگا، اس لیے اب یہ طلاق صریح کےحکم میں ہے، اور اس سے بغیر نیت بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، لہذا اگر شوہر نے تین سے کم مرتبہ یہ لفظ استعمال کیا ہو، تو دوران عدت رجوع کرسکتاہے، ورنہ تین یا اس زائد مرتبہ یہ لفظ بولنے کی صورت میں حرمت مغلظہ ثابت ہوجائے گی، جس کے بعد اسے رجوع کا اختیار نہ ہوگا، اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدنکاح بھی نہیں ہوسکے گا، جبکہ عورت ایام عدت کے بعد کسی دوسرے جگہ عقدنکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الشامیۃ:(ج۲/ ۵۰۳)
وإذا قال رہا کردم أي سرحتک یقع بہ الرجعي مع أن أصلہ کنایة أیضًا وما ذاک إلا لأنہ غلب في عرف الفرس استعمالہ في الطلاق وقد مر أن الصریح ما لم یستعمل إلا في الطلاق من أي لغةٍ کانت اھ․ ( کوئٹہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58029کی تصدیق کریں
0     1130
متعلقه فتاوی
( view all )
تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم 10592 1268 بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟ 41387 772 ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟ 25910 1402 تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟ 33249 1931 کیادل میں طلاق دینے سے طلاق ہوجاتی ہے؟ 39341 882 پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟ 21747 659 طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟ 57411 1916 اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟ 33757 1023 حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم 57895 312 بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی " 57261 235 "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا 57254 369 واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق 41326 618 موبائل پر طلاق دینے کا حکم 51159 218 بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا 57292 929 لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم 51146 1725 گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم 51330 1251 تمہیں چھوڑتا ہوں کہنے سے طلاق کا حکم 58029 1130 وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟ 51438 867 بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم 58002 1237 طلاق کی دھمکی سے نکاح کا حکم 13532 725 قسم کھائی میں ساری زندگی تم سے قربت نہیں کرونگا 31462 728 چھوڑدیا کنایہ ہے یا صریح؟ 51325 680 کورٹ کی طرف سے شوہر کو طلاق کےایک لیٹر کا حکم 60317 420 بیوی کی جانب سے علیحدگی کی خواہش اور اس کا طریقہ کار 60319 495 بدعقیدہ و بدکردار شوہر سے طلاق یا خلع لینا 60185 395